City 42:
2025-04-22@01:16:34 GMT

ریاست کے دشمنوں کو  نشانہ عبرت بنایا جائے گا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, March 2025 GMT

سٹی42:   بلوچستان  کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے  منگچھر میں چار  مزدوروں اور نوشکی میں چار پولیس جوانوں کو شہید کرنے  والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا اعلان کیا ہے۔

ہفتے کے روز صوبہ میں ہونے والے دہشتگردی کے دو واقعات میں آٹھ روزہ داروںں کے شہید ہو  جانے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا، رمضان کے مغفرت کے عشرہ میں بے گناہ مسلمانوں کو شہید کرنے والے آخرت میں تو جہنم میں جائیں گے ہی، ہم ان پر  اور ان کے سہولت کاروں پر زندگی کو بھی جہنم بنا دیں گے۔  نوشکی میں پولیس موبائل پر حملہ کرنے اور  منگچھر میں4 نہتے مزدوروں کو شہید کرنے کی وحشیانہ کارروائی میں ملوث غداروں کو  کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔

بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے

 وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا،  پولیس اہلکاروں اور بے گناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے بلوچستان میں کوئی جگہ نہیں۔

دشمن عناصر کی کمر توڑ کر امن کے دشمنوں کو عبرت کا نشان بنائیں گے۔

ریاست کے دشمنوں کو  نشانہ عبرت بنایا جائے گا۔  دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں،پولیس اور سیکیورٹی فورسز کو بھرپور  وسائل فراہم کرکے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

 پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے

 میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی قیمت پر امن خراب نہیں ہونے دیں گے،خون بہانے والوں کو بلوچستان میں چھپنے نہیں دیں گے، سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔

 یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم و صدر مملکت کی قلات میں دہشتگرد حملے کی مذمت  

 یہ بھی پڑھیں : بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ماہ رنگ بلوچ کوئٹہ جیل منتقل

Waseem Azmet.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سرفراز بگٹی

پڑھیں:

لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

— فائل فوٹو 

لاہور کے علاقے کاہنہ میں پولیس نے لڑکے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

لاہور: کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس نے لاہور میں تھانہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 15 سالہ حمزہ کھیتوں میں چارا کاٹنے گیا تو ملزم نے اس سے زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ تعلیم کی امبریلہ اسکیموں کے تحت تخمینہ لاگت اور مختص کردہ وسائل میں ہم آہنگی پیدا کی جائے تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو اور ہر اسکیم مثر انداز سے مکمل ہو، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کی سہولیات سے محروم اسکولوں کو فوقیت دینے کی ہدایت
  • جنوبی وزیرستان میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، کانسٹیبل شہید اور دہشت گرد ہلاک
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مسیحی برادری کا پاکستان کی تعمیر و ترقی میں قابل تحسین کردار ہے: سرفراز بگٹی
  • ریاست نے بہت مرتبہ بھٹکے ہوئے لوگوں سے مذاکرات کیے، سرفراز بگٹی
  • سوشل میڈیا سے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے: سرفراز بگٹی
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان کے مسائل معاشی ترقی سے حل نہیں کئے جاسکتے: رضا ربانی