فلم ’دنگل‘ میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے کیا غلطی کی جو صرف امیتابھ پکڑ پائے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
عامر خان کو بالی ووڈ کا مسٹر پرفیکشنسٹ کہا جاتا ہے جو فلم میں ایک معمولی خامی یا کمی کو بھی برداشت نہیں کرتے اور ہمیشہ پرفیکٹ کام کرنے کے عادی ہیں۔
تاہم انسان تو خطا کا پتلا ہے اور کیسے ممکن ہے اس سے کوئی غلطی نہ ہو۔ فلم دنگل عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی تھی۔
اس فلم نے کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور بظاہر اس فلم میں کوئی معمولی سی بھی غلطی بھی نظر نہیں آئی تھی۔
تاہم اداکار عامر خان نے انکشاف کیا کہ فلم دنگل میں ایک بڑی غلطی سرزد ہوئی تھی لیکن فلم بین اور تجزیہ کار بھی اسے پکڑ نہیں پائے تھے۔
عامر خان نے بتایا کہ تاہم لیجنڈری اداکار اور ہم سب کے استاد امیتابھ بچن نے اس غلطی کو بآسانی پکڑ لیا تھا۔
عامر خان نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ غلطی کیا تھی تاہم انھوں نے یہ ضرور کہا کہ فلم دنگل میں، میری پرفارمنس بقیہ فلموں کے مقابلے میں سب سے بہتر تھی۔
اداکار نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ دنگل میں ایک شاٹ کو چھوڑ کر پوری فلم میں شاندار پرفارمنس دی تھی اور اس ایک شاٹ کی غلطی بھی صرف امیتابھ بچن پکڑ پائے تھے۔
یاد رہے کہ دنگل 2016 میں ریلیز ہوئی تھی جب کہ 2022 میں عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا فلاپ ثابت ہوئی تھی جس کے بعد اداکار نے بریک لے لیا تھا۔
تاہم اب ان کی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ آنے والی ہے جو ان کی 2007 کی کامیاب ترین فلم تارے زمین پر کا سیکوئل ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہوئی تھی
پڑھیں:
اپنی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کے بارے میں عامر خان کا اہم انکشاف
بالی ووڈ کے "مسٹر پرفیکشنسٹ" ایک بار پھر منفرد اور جذباتی موضوع کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپسی کے لیے کمر کس چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ اپنے نام کے لحاظ سے تو مشہور فلم ’’تارے زمین پر‘‘ سے جڑی ہے لیکن اس کا موضوع یکسر مختلف ہے۔
فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ ستارے زمین پر ایک مکمل نیا تجربہ ثابت ہوگی اور یہ ’’تارے زمین پر‘ جیسی فلم نہیں ہوگی بلکہ اس سے آگے کی کہانی ہے۔
اداکار عامر خان نے حال ہی میں چین کے مکاؤ کامیڈی فیسٹیول میں شرکت کے دوران اپنی اس نئی فلم کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔
عامر خان نے انکشاف کیا کہ یہ فلم دراصل اسپینش فلم ’’چیمپئنز‘‘ کا بھارتی ری میک ہوگی جس میں مسٹر پرفیکشسنسٹ ایک بدتمیز اور خود پسند باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھائیں گے۔
فلم ستارے زمین پر کا یہ کردار ’’گلشن‘‘ ہے جو تارے زمین پر کے ایک ٹیچر کے کردار سے مزاجاً اور عادتاً بالکل مختلف ہے۔
عامر خان نے بتایا کہ فلم میں اس جھگڑالو اور بدتمیز کوچ کو سدھارتے ہیں ڈاؤں سنڈروم اور آٹزم جیسی امراض میں مبتلا بچے جو ایک باسکٹ بال ٹیم کے کھلاڑی ہوتے ہیں۔
اداکار نے مزید بتایا کہ اس فلم میں کامیڈی بھی ملے گی۔ اگر تارے زمین پر نے آپ کو رلایا تھا تو ستارے زمین پر آپ کو ہنسائے گی۔
یعنی عامر خان کی یہ فلم مزاح کے انداز میں انسان کی اصلاح کا ایک پیغام دیتی ہے۔ فلم کے ہدایتکار آر ایس پراسانا ہیں اور عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار میں جنیلیا ڈی سوزا جلوہ گر ہوں گی۔