عید سے قبل کشمیری قیدیوں کو رہا کیا جائے، ڈاکٹر ہر بخش سنگھ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
عوامی اتحاد پارٹی کے سینیئر لیڈر نے کہا کہ بھارت کے آئین کو ماننے والے افراد کی سوچ میں فرق ہو سکتا ہے لیکن انکو جیل میں نظریات کی بنیاد پر نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عید الفطر سے قبل وادی کشمیر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کی وکالت کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر ترال اور جموں و کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے سابق اسمبلی الیکشن امیدوار ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خیر سگالی کے جذبے کے تحت سیاسی قیدیوں بشمول حریت لیڈران رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ انجینیئر رشید اور ارت پال سنگھ کو بھی رہا کیا جانا چاہیئے کیونکہ وہ عوام کے چنے ہوئے نمائندے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سیاسی رہنماؤں کے ساتھ اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن انہیں جیلوں میں بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے ہفتہ کے روز ترال میں میڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔
ڈاکٹر ہر بخش سنگھ کے مطابق مودی حکومت کو سوچنا چاہیئے کہ کسی انسان کو قید میں ڈال کر اسکی سوچ کو قید نہیں کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے آئین کو ماننے والے افراد کی سوچ میں فرق ہو سکتا ہے لیکن ان کو جیل میں نظریات کی بنیاد پر نہیں رکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے اپیل کی کہ ممبر پارلیمان انجینیئر رشید کے ساتھ ساتھ جیلوں میں بند حریت لیڈران کو بھی رہا کیا جائے اور معمولی جرائم میں بند لوگوں کو خیرسگالی کے جذبے کے تحت رہا کیا جائے۔ ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے ڈیلی ویجرس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ جموں و کشمیر کے ڈیلی ویجرس کا مسئلہ انسانی مسئلہ ہے اور اس کو جلد از جلد حل کیا جانا چاہیئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر عید سے قبل ہی ڈیلی ویجرس کو مستقل کیا جاتا تو انکی حقیقی عید ہو جاتی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے نے کہا کہ انہوں نے رہا کیا سکتا ہے
پڑھیں:
قبضہ مافیا کے خلاف کاررروائی کریں‘ محمد فاروق فرحان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251213-01-8
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر محمد فاروق فرحان نے جمعہ کو سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں ایک پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے حلقہ انتخاب میں جو عظیم پورہ قبرستان ہے اس سے متصل زمین پر لوگ قبضہ کررہے ہیں، شاہراہ بھٹو اور ملیر ندی کا جو پرانا بند ہے، اس کے درمیان جو خالی اسپیس ہے اس کو یا تو یوٹیلائبز کیا جائے یا پھر وہ ندی کے لیے رکھا جائے کیونکہ سیوریج کا ڈسپوزل وہاں موجود ہے، وہاں پر کچھ لوگ جعلی کاغذات بنا کر بڑے دھڑلے کے ساتھ قبضہ کررہے ہیں اور رہائشی سوسائٹی بنارہے ہیں، غریب لوگ کم پیسوں میں جگہ خرید لیتے ہیں۔ فاروق فرحان نے مزید کہا کہ میں پارلیمانی سیکرٹری کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ اس مسئلے پر فوری توجہ دیں، قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کریں، اگر وہ چاہیں تو ہمارے ساتھ وہاں چلیں اور وہاں زمین پر جو قبضہ کیا گیا ہے اسے چھڑائیں۔