ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی فلموں کے خود ساختہ ناقد کمال آر خان المعروف کے آر کے نے بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان اور ساؤتھ انڈین اداکارہ رشمیکا مندانا کی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹ مارٹم کر دیا۔

کمال آر خان نے فلم ’سکندر‘ کو ’بھگندر‘ قرار دیتے ہوئے نہ صرف سلمان خان کے ڈانس اسٹیپس کو تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کی فٹنس اور بڑھتے ہوئے وزن پر بھی سوالات اٹھائے۔

فیس بک پر اپلوڈ اپنی ویڈیو میں کمال آر خان نے کہا کہ فلم ’بھگندر‘ عید پر ریلیز ہونے والی ہے اور اس کے اب تک 3 گانے ریلیز ہو چکے ہیں، پہلے دو گانے ریلیز ہوئے جو نہیں چل سکے، فلم کا ٹیزر آیا وہ بھی نہیں چلا، ٹیزر کو دیکھ کر بہت سے لوگوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ فلم دیکھنے نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلم کا جو تیسرا گانا ریلیز ہوا ہے اس کا عنوان ہے ’ناچ سکندر‘، جو آدمی صحیح سے چل نہیں سکتا، بیٹھ نہیں سکتا اور اٹھ نہیں سکتا اس کو کہا جا رہا ہے کہ ’ناچ سکندر‘۔

ان کا کہنا تھا کہ بنگالی اداکار ثاقب نے جو لباس اپنے پرانے گانے میں پہنا تھا وہی سلمان خان نے اس گانے میں زیب تن کیا ہے، مطلب لباس بھی چوری کا ہے۔

فلمی ناقد نے بتایا کہ گانے کو احمد خان نے کوریوگراف کیا ہے جنہیں دیکھ کر لگا ہے کہ ’رضیہ غنڈوں میں پھنس گئی‘ کیونکہ جوفلم کا پرڈیوسر ہے وہ احمد خان اور سلمان خان کا دوست ہے لہٰذا کوریوگرافر منع نہیں کر سکا۔

’احمد خان جانتے تھے کہ سلمان خان ناچ نہیں سکتے لہٰذا گانا کرایوگراف کروں تو کیسے کروں؟ انہوں نے گانے میں 4 ڈانس اسٹیپس رکھے ہیں؛ ایک تو ہاتھ میں رومال لے کر گھمایا جا رہا ہے، دوسرے میں سلمان خان لیٹ جاتا ہے پھر کچھ لڑکے اسے پیچھے سے پکڑ لیتے ہیں اور وہ زمین پر پیر مارتا ہے، اس اسٹیپ کو گانے میں تین بار رکھا گیا ہے۔‘

کمال آر خان نے کہا کہ احمد خان کو چاہیے تھا کہ وہ صاف کہہ دیتے کہ میں سلمان خان کو ڈانس کیسے کرواؤں ان کا تو پیٹ بھی اتنا بڑا ہے۔

فلمی ناقد نے کا کہنا تھا کہ میں چہرے کی تو بات ہی نہیں کرتا کیونکہ آج کی دنیا میں جو شخص 100 سال کا ہے اسے بھی 20 کا لڑکا بنا کر پیش کیا جا سکتا ہے۔
مزیدپڑھیں:جنت مرزا کے دل کے قریب کونسی چیز ہے جسے کھونے کا ڈر ہے؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کمال آر خان نہیں سکتا گانے میں

پڑھیں:

رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ رانی مکھرجی ایک بار پھر سخت مزاج پولیس افسر شیوانی شیواجی راؤ کے روپ میں اسکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔ 

یش راج فلمز نے رانی مکھرجی کی کرائم ایکشن تھرلر فلم ’مرادنی 3‘ کی ریلیز کا اعلان کیا ہے جوکہ 27 فروری 2026 کو ہولی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

یش راج فلمز نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’شمار شروع ہو چکا ہے، مردانی 3 آ رہی ہے!‘ ایک اور پوسٹر میں فلم کے ہدایتکار ابھراج مناوالا اور پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا کا نام بھی شامل ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Yash Raj Films (@yrf)

رانی مکھرجی کے مطابق مردانی 3 ایک سنسنی سے بھرپور، خطرناک اور ایکشن تھرلر فلم ہے۔ ہم اپریل 2025 میں شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ اس کردار کو نبھانا میرے لیے ان تمام بے آواز اور بہادر پولیس اہلکاروں کے لیے خراج تحسین ہے جو ہماری حفاظت کے لیے روزانہ جانفشانی سے کام کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ مردانی سیریز کا آغاز 2014 میں ہوا تھا، جب پہلی فلم ریلیز ہوئی۔ مردانی 2 سال 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • فلم ’سکندر‘ کے سینسر کیے گئے سین کی ویڈیو وائرل؛ مداح حیران، فلم ناقدین پریشان
  • باکس آفس پر ناکام فلم ”سکندر“کےحذف شدہ منظر نے شائقین کو چونکا دیا
  • رانی مکھرجی کی فلم ’مردانی 3‘ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • پنجاب ریونیو اتھارٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر دیا گیا
  • ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
  • ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • پی ایچ ڈی کا موضوع لوٹا کیوں نہیں ہو سکتا؟
  • دنیا کا خطرناک ترین قاتل گانا، جس کو سن کر مرنے والوں کی تعداد تقریباً 100 رپورٹ ہوئی
  • انصاف کی لٹیا ڈبو دی گئی ہے اور اب قبر کھودی جارہی ہے، شیخ رشید احمد
  • مناہل ملک کی گانے میں ذاتی کلپ استعمال کرنے پر گلوکار کو قانونی کارروائی کی دھمکی