پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی تیاری مکمل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
سٹی 42 : پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری مکمل کرلی ، پی آئی اے نے برطانیہ کے براہ راست فلائٹ آپریشن کے لیے اپنا سب سے بڑا 400 سیٹر بوئنگ 777 طیارہ تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے شعبہ انجینئرنگ کے حکام کو برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارہ مکمل تیار رکھنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے پر پانچ سے لگی برطانیہ میں پابندی ختم ہونے کا امکان ہے، پی آئی اے برطانیہ کے تین شہروں لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن پر پابندی کے خاتمے کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے برطانوی حکام آئندہ چند روز میں پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کو تحریری طور آگاہ کرینگے۔
یاد رہے کہ جولائی 2020 میں جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے پر برطانیہ اور یورپی ملکوں میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، یورپی ملکوں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز پر پابندی ہٹ چکی ہے۔
پسوڑی کو ناپسند کرنے والے ہم تنہا نہیں، سنگر کی ماں ہمارے ساتھ ہے
اب برطانیہ میں چند دن میں پاکستانی ایرلائنز پر پابندی ختم ہونے کا امکان ہے، برطانیہ میں پروازوں پر پابندی سے پی آئی اے کو 120 ارب روپے زائد نقصان سہنا پڑا ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فلائٹ آپریشن برطانیہ کے پر پابندی پی آئی اے کے لیے
پڑھیں:
پانچ ماہ کی طویل بندش: شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا.
پانچ ماہ کی طویل بندش کے بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔شاہراہِ کاغان پر موجود بڑے گلیشیئرز کو کاٹ کر روڈ بحال کر دی گئی، روڈ بحال ہونے کے بعد سیاح اب ناران کی وادی کے دلفریب نظاروں اور یخ بستہ موسم کا لطف اٹھا سکیں گے۔پولیس حکام کے مطابق وادی میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کرنے اور بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے، آئندہ تین روز تک ناران میں سیاحوں کیلئے انتظامات مکمل کر لئے جائیں گے۔این ایچ اے حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہِ کاغان کو بابو سر ٹاپ تک کھولنے کا کام جاری ہے، ناران سے بابو سر ٹاپ تک مئی کے آخر تک روڈ کو مکمل بحال کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برفباری سے شاہراہِ کاغان ٹریفک کیلئے بند ہونے سے ناران کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔