وفاقی حکومت نے 11نئے لا افسران تعینات کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی حکومت نے 11نئے لا افسران تعینات کردیئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزرات قانون وانصاف نے ایک ایڈیشنل اٹارنی جنرل، 4 ڈپٹی اٹارنی جنرل اور 6 اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی تقرری کے احکامات جاری کئے۔
عمر اسلم خان ایڈیشنل اٹارنی جنرل ، سید نوید الحسن شاہ ، سعید محمد فرہاد ترمذی، حفصہ بخاری، محمد وسیم ڈپٹی اٹارنی جنرل تعینات ہوئے۔
اسی طرح شکیل احمد پاشا ،شاہد احمد رانجھا ،ندیم حسین مغل، سید محمود الحسن، سلطان لہراسب خان، آصف خان جدون کو اسسٹنٹ اٹارنی جنرل تعینات کردیا گیا۔
صدر مملکت نے لا افسروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی، صدر کی منظوری کے بعد وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول ٹیکس میں رواں برس دوسری باراضافہ
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اٹارنی جنرل
پڑھیں:
سندھ حکومت نے کمشنرز کو دکانیں اور کاروبار ڈی سیل کرنے سے روک دیا
کراچی:سندھ حکومت نے تمام ڈی سیز اور اے سیز کو صوبے میں پرائس کنٹرول کے تحت سیل ہونے والی دکانوں و کاروبار کو ڈی سیل کرنے سے روک دیا۔
سندھ حکومت نے تمام کمشنرز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اختیار آپ کا نہیں بلکہ محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کے ڈائریکٹر جنرل کا ہے، سندھ میں کاروبار و دکان سیل کرنے کا اختیار صرف ڈی سی، اے سی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائس کنٹرول سمیت دیگر افسران کا ہے، جبکہ ڈی سیل کرنے کا اختیار سیکشن 5A کے تحت ڈی جی بیورو آف سپلائی سندھ کا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی پرائسز زاہد حسین شر کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ، 5A4 کے تحت تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو کاروبار یا دکان ڈی سیل کرنے سے روکا جائے، ڈی سیل سے متعلق آنے والی درخواستیں ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی پرائسز کو ارسال کی جائیں۔