اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرکے خریداروں کو جزوی رعایت دینے پر متفق ہوگیا ہے۔
نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ایف بی آر نے سیکشن 236C اور 236K کے تحت خریداروں اور فروخت کنندگان کے لئے رعایت کے لئے یہ درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے صرف خریداروں کو رعایت دینے کی منظوری دے دی۔
اس فیصلے کا اطلاق اپریل 2025 سے ہوگا تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سندھ اور پنجاب میں ریئل اسٹیٹ کی طرف سے ڈویلپرز اور ہاو¿سنگ سوسائٹیز کو ابتدائی الاٹمنٹ کے مرحلے پر پراپرٹی کی رجسٹریشن کے دوران دوگنا ٹیکس دینے کے خلاف شکایات تھیں۔
نجی ویب سائٹ کی خبر کے مطابق آئی ایم ایف نے پراپرٹی خریداروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کم کرنے کی بھی ہامی بھرلی ہے تاہم اس شعبے میں بھی یہ رعایت صرف خریداروں تک محدود ہوگی اور فروخت کنندگان سے یہ ٹیکس بدستور وصول کیا جائے گا۔
خبر کے مطابق حکومت سے حالیہ مذاکرات میں آئی ایم ایف رواں ماہ کا ٹیکس ہدف 60 ارب روپے کم کرنے پر بھی راضی ہوگیا جس کی درخواست ایف بی آر نے کی تھی۔
پاکستانی اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ہونے والی آن لائن میٹنگ میں میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) کو حتمی شکل دینے اور دونوں فریقین کے مابین سٹاف سطح کے معاہدوں پر بھی گفتگو ہوئی جو اگلے ہفتے متوقع ہے۔
گزشتہ روزوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں اور کسی بھی لمحے پاکستان کو نئی قسط مل جائے گی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور اب حتمی مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات سے متعلق یہ وضاحت بھی کی کہ معاملات تقریباً طے ہوچکے ہیں اور جلد پاکستان کو نئی قسط مل جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل آئی ایم ایف کی جانب سے پیش کی گئی شرائط پر سختی سے عمل کررہا ہے جس کا اعتراف بھی ہوا ہے، لہٰذا بظاہر ایسی کوئی بات نظر نہیں آتی کہ پاکستان کو نئی قسط نہ ملے۔
مزیدپڑھیں:اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا طارق جمیل کے زخمی ہونے کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: آئی ایم ایف

پڑھیں:

سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد

لاہور(نیوز ڈیسک)ایل ٹی سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد کردی گئی ،لیسکو نے سولر سسٹم میں استعمال ہونیوالے میٹرز کی پرچیز پرپابندی لگائی، کمپنی کے تمام دفاتر کو مزید این او سی جاری کرنے سے روک دیا گیا، صارفین کو سمارٹ میٹرز کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے ، قبل ازیں میٹرز کا سٹاک نہ ہونے پرمارکیٹ سے خریداری کا این و سی جاری کیا گیا،این او سی لیکر انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے صارفین خریداری نہ کر سکے،لیسکو نے عیدالفطر کے بعد روایتی ایل ٹی ٹی او یو میٹرز لگانے پر پابندی عائد کر دی تھی،پابندی لگنے سے صارفین کو لیسکو اور مارکیٹ سے میٹرز نہیں ملے تھے،لیسکو کو سٹاک ملنے پر ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کرنے کی ہدایت کر دی گئی
مزیدپڑھیں:طلبا و طالبات کے لئے روزگار، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • سولر صارفین کے لیے بری خبر، سمارٹ اے ایم آئی میٹرز کی پرائیویٹ پرچیز پر پابندی عائد
  • کوشش کر رہے ہیں کہ رہ جانے والے عازمین کے لیے سعودی حکومت سے رعایت حاصل کریں، سردار محمد یوسف
  • بینکوں سے قرض لیکر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • خریداروں کیلئے خوشخبری ، سولرسسٹم، بیٹریاں اور یو پی ایس سستے ہوگئے
  • صنعتی شعبے کی بحالی کیلئے بڑا ریلیف پیکیج لانے کا اعلان
  • عیدالاضحی:جانو روں کی خریداری کرنے والوں کےلئے اہم خبر
  • معاشی ترقی اور اس کی راہ میں رکاوٹ
  • ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا کرنے کیلیے ایف بی آر نے ہفتے کی چھٹی ختم کردی
  • جائیداد کی کم قیمت لگاکر ٹیکس بچانے والوں کیلئے بری خبر