محسن نقوی کے ہونے کا فائدہ ہے یا نہیں اس قسم کی سچی باتیں میں نہیں کرسکتا، رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہونے کا فائدہ ہے یا نہیں اس قسم کی سچی اور کھری باتیں میں نہیں کرسکتا۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے یہ مناسب سمجھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی سرپرستی وزیراعظم شہباز شریف خود کریں اس لیے وہ اس میں شریک نہیں ہوئے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر نواز شریف کا حکومت یا پارٹی سے علیحدہ کوئی کردار ہوسکتا ہے تو وہ بھی ادا کرنے کو تیار ہیں، وہ ہمیشہ ان معاملات میں پیش پیش رہے ہیں لیکن ان معاملات کی سربراہی وزیراعظم کو کرنا چاہیے، جہاں رہنمائی کی ضرورت ہو وہاں پارٹی بھی حاضر ہے اور پارٹی کے قائد بھی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کہا یہ جارہا ہے کہ محسن نقوی کی صحت کے مسائل ہیں، ایسا ہے تو اللہ تعالیٰ انہیں صحت دے، لیکن ان کے نہ ہونے سے کہیں کمی نظر نہیں آئی، جن لوگوں کی ذمہ داریاں ہیں وہ پوری ہورہی ہیں۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ محسن قوی کے ہونے کا فائدہ ہے یا نہیں اس قسم کی سچی اور کھری باتیں میں نہیں کرسکتا۔ انہوں نے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور مشیر داخلہ پرویز خٹک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ میں اب 3 بندے ہیں اس لیے کام کم ہے اور بندے زیادہ ہیں، محسن نقوی کی کمی محسوس ہونے والی بات نہیں۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رانا ثنا اللہ محسن نقوی ہیں اس نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی ہمارے لئے مشعل راہ ہے:محسن نقوی
سٹی42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےعلامہ اقبالؒ کی 87ویں برسی پر اپنےرپیغام میں شاعر مشرق کی بے مثال خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ عظیم مفکراقبالؒ نےخودی، اتحاد اوربھائی چارےکاعالمگیری پیغام دیا ،علامہ اقبالؒ کا فلسفہ آج بھی مشعل راہ ہے،علامہ اقبالؒ کا احسان قوم تا قیامت نہیں اتار سکتی،اقبالؒ کےفلسفےکےمطابق ہمیں ہرچیلنج کامقابلہ ملکر کرناہے۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
محسن نقوی نے مزید کہا کہ علامہ اقبالؒ کے فلسفے پر عمل کرنیکی جتنی ضرورت آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،وقت آگیا ہے ہم متحد ہوں ،ملک کی ترقی کیلئے پرعزم ہو کر کام کریں۔