عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن محمد افضل مجوکا نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کردی۔
پی ٹی آئی 26 نومبراحتجاج اورمبینہ ہلاکتوں کے معاملے میں شہری گل خان نے اپنے بیٹے اور دیگر کی مبینہ ہلاکت پر اندراج مقدمہ کی درخواست دی تھی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کی۔واضح رہے کہ درخواست گزار شہری گل خان کا بیٹا مبینہ طور پر 26 نومبر کو ڈی چوک میں قتل ہوا تھا ۔ درخواست گزار نے وزیر اعظم، وزیرداخلہ اور دیگر کیخلاف مقدمہ کے اندراج کی استدعا کر رکھی تھی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے امن مشنز کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون پرمحسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں؛ جین پیر لاکروا
سٹی 42 : اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
جنرل جین پیر لاکروا نے یواین پولیس جسکی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں، کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا ۔
اماراتی نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زاید النہیان اسلام آباد پہنچ گئے