سکردو میں جمعتہ الوداع امامیہ عیدگاہ میں ادا کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
جمعۃ الوداع اور یوم القدس ریلی میں ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مرکزی جامع مسجد میں جگہ کم پڑ جاتی ہے۔ اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعتہ الوداع کی نماز امامیہ عیدگاہ سندوس سکردو میں ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سکردو میں جمعتہ الوداع امامیہ عیدگاہ سندوس میں ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انجمن امامیہ بلتستان کے مطابق سکردو میں جمعۃ الوداع اور یوم القدس ریلی میں ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں جس کی وجہ سے مرکزی جامع مسجد میں جگہ کم پڑ جاتی ہے۔ اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ جمعتہ الوداع کی نماز امامیہ عیدگاہ سندوس سکردو میں ادا کی جائے گی۔ نماز کے بعد یوم القدس ریلی نکالی جائے گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امامیہ عیدگاہ جمعتہ الوداع
پڑھیں:
معروف شیف ذاکر حسین انتقال کرگئے
کراچی(نیوز ڈیسک) معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔بھتیجے شایان قریشی کے مطابق شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ان کے ڈائلیسز چل رہےتھے۔
بھتیجے کا بتانا ہے کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹر علاج کے حوالے سے جواب دے چکے تھے۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔
شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ادا کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا،کشمیر،گلگت بلتستان میں آج بارش کا امکان