ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے روزگار چھیننے پر آگئے ہیں: عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والے لوگوں کے روزگار چھیننے پر آگئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ کے پی حکومت نے مرکز بحالی پراجیکٹ کے 182ملازمین کو ایک ہی دن میں نوکری سے فارغ کردیا ہے، کے پی حکومت کے محکمہ اطلاعات سے کروڑ روپے سوشل میڈیا بریگیڈ کو دیئے جاتے ہیں، یہی سوشل میڈیا بریگیڈ دن رات پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف پراپیگنڈے کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کے پاس سرکاری وسائل اور پیسہ احتجاج،جلسے اور مارچ پر خرچ کرنے کےلئے ہر وقت دستیاب ہے لیکن سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کےلئے گنڈاپور کے پاس فنڈز نہیں ہوتے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق سے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ کا حصہ برابر وصول کرتے ہیں، خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندے دو سال سے فنڈز نہ ملنے پر سڑکوں پر ہیں، تعلیمی اداروں کے ملازمین الگ سے احتجاج کرتے ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں مریم نواز نے صرف ستھرا پنجاب منصوبے میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو نوکریاں دی ہیں، پنجاب کے درجنوں نئے منصوبوں میں ابتک لاکھوں نئی نوکریاں پیدا ہوئی ہیں، مریم نواز عوام کی خدمت میں مصروف ہیں، مخالفین عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیننے میں مصروف ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، عظمیٰ بخاری
نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ بہاولپور سے 7 اور رحیم یار خان سے 2 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ ملتان میں ایک مقدمے میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ چین پر حملہ کرنا اچھی بات نہیں، کیونکہ اس سے ہزاروں پاکستانیوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2500 پاکستانی مختلف فوڈ چینز میں کام کرتے ہیں، اور ان اداروں سے کئی خاندانوں کا چولہا جلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل داس پر حملہ افسوس ناک ہے اور ایسے اقدامات ملک کے امن و امان اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یہ حملے پوری پلاننگ کے ساتھ ہو رہے ہیں اور زیادہ تر ایسے واقعات پنجاب میں پیش آ رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ بہاولپور سے 7 اور رحیم یار خان سے 2 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ ملتان میں ایک مقدمے میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے، اور اس طرح کے واقعات میں شرپسند گروہ ملوث ہیں جو مختلف شکلوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ ہمارا مذہب تمام انسانوں کو یکساں حقوق دیتا ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سے کھیلنے کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطین کے حق میں عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنے پر بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔