سندھ طاس معاہدے کا مؤثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کیلئے انتہائی اہم ہے: وزیرِ اعظم
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
وزیرِاعظم شہباز شریف---فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’عالمی یومِ آب‘ کے موقع پر دیے گئے پیغام میں کہا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، ہماری معیشتوں، ہمارے کھانے کے نظام اور ہمارے ماحول کے لیے بنیادی عنصر ہے۔
عالمی یومِ آب اور آرتھ آور کے موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دنیا عالمی یومِ آب 2025ء کو گلیشیئر کے تحفظ کے موضوع کے تحت منا رہی ہے، گلیشیئرز، آبی وسائل کے تحفظ، خطے اور کرہ ارض کے محفوظ مستقبل اور مل کر کام کے لیے پُرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کا مؤثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ دنیا کی تقریباً نصف آبادی سال کے کچھ حصے میں پانی کی کمی کا سامنا کرتی ہے، یہ ایک عالمی بحران ہے جو فوری اور اجتماعی اقدام کا متقاضی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اربوں لوگ پینے کے صاف پانی تک رسائی سے محروم ہیں جبکہ پانی کی آلودگی خطرناک سطح پر بڑھ رہی ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ 2022ء کے تباہ کن سیلاب کےطویل اثرات مرتب ہوئے ہیں، جنہوں نے ہمارے آبپاشی کے نظام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری تقریباً 80 فیصد زمین بنجر یا نیم بنجر کے زمرے میں آتی ہے، ہماری 30 فیصد آبادی براہِ راست خشک سالی جیسے حالات سے متاثر ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف کہا کہ
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات, ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے. ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی.