کراچی:

پورٹ قاسم سے 2.8 ارب مالیت کی 56 لاکھ نشہ آور ٹیبلٹ ٹراماڈول افریقا بھیجنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ٹاولز کی برآمدی کنسائمنٹ کی آڑ میں نشہ آور ٹیبلیٹس ٹراماڈول اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان کسٹم کے مطابق 2.

8 ارب روپے مالیت کی 56 لاکھ ٹراماڈول ٹیبلیٹس سیریلون افریقا  اسمگل کی جارہی تھیں، گڈزڈیکلریشن میں ٹراماڈول ٹیبلیٹس کو ٹاولز کا برآمدی کنسائمنٹ ظاہر کیا گیا تھا، احمد ٹریڈنگ کا یہ برآمدی کنسائمنٹ این ایل سی ٹرمینل کے رسک منیجمنٹ سسٹم سے کلئیر ہوچکا تھا۔

ترجمان کے مطابق کلیئر ہونے والا یہ کنسائمنٹ QICT سے بحری جہاز میں لوڈ ہونے کے لیے تیار تھا، حکام کی رسک پروفائلنگ کی بنیاد پر کنسائمنٹ کی نشاندہی پر مزید تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی، جانچ پڑتال میں کنٹرول شدہ نفسیاتی ادویات کی بڑی مقدار اسمگل ہونے کی نشاندہی ہوئی جس پر کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کرکے کنسائمنٹ ضبط کرلی۔

ٹراماڈول ڈریپ کے تحت ایک کنٹرول شدہ نفسیاتی دوا ہے، ٹراماڈول میں نشہ آور مرکبات شامل ہیں اس لیے کئی ممالک میں اس پر پابندی عائد ہے، پاکستان سے نشہ آور ادویہ اسمگل کرنے کی یہ دوسری کارروائی ہے جسے حکام نے ناکام بنایا ہے۔

یاد رہے کہ فروری 2025ء میں بھی 10ارب روپے مالیت کی ٹراماڈول ٹیبلیٹس اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا تھا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مالیت کی کی کوشش

پڑھیں:

دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے

دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

یو اے ای (آئی پی ایس )متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں تاریخی خریدو فرخت کی۔ سال کے ابتدائی 3 ماہ میں مجموعی طور پر 45474 پراپرٹی سودے ہوئے جن کی مالیت 142.7 ارب درہم (تقریبا 38 ارب امریکی ڈالر سے زائد) رہی۔

دبئی کے رئیل اسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پراپرٹی کی تعداد اور مالیت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بالترتیب 22 فیصد اور 30 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔دبئی میں تیار شدہ پراپرٹی (گھر فلیٹ عمارت) کے شعبے نے اب تک کی بہترین کارکردگی دکھائی جہاں 87.5 ارب درہم (تقریبا 25 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے 20034 سودے ہوئے۔یہ سودے گزشتہ دو سالوں کے ابتدائی تین ماہ کے موازنے میں 21 فیصد اور مالیت میں 34 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں زیر تعمیر (آف پلان) پراپرٹیز کی فروخت کا غلبہ رہا

تمام سودوں کا 56 فیصد رہی۔25440 آف پلان سودے 55.2 ارب درہم (تقریبا 15.7 ارب امریکی ڈالر ) کی مالیت کے رہے جو 2024 کے ابتدائی تین ماہ کے مقابلے میں 24 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں۔تعمیرات کے شعبے سے وابستہ ماہرین کہتے ہیں کہ دبئی میں تیار شدہ پراپرٹیز کی فروخت کا اضافہ ظاہر کرتا ہے کہ بڑھتے ہوئے کرایوں کی وجہ سے رہائشی افراد گھر خریدنے پر زیادہ غور کر رہے ہیں۔ابوظبی کی پراپرٹی مارکیٹ نے بھی غیر معمولی تبدیلی کا مظاہرہ کیا جہاں تیار شدہ پراپرٹیز کی فروخت میں 9 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی مالیت 75 فیصد بڑھ کر 9.6 ارب درہم (تقریبا 2.7 ارب امریکی ڈالر ) تک پہنچ گئی۔

متعلقہ مضامین

  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • افغانستان سے کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کشمش کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2600 کلو افیون برآمد
  • کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
  • لاہور ہائیکورٹ میں خود سوزی کرنے والے شہری کے خاندان کو نجی کمپنی نے 75 لاکھ روپے مالیت کے چیک دے دیے
  • قاسم نون کی او ائی سی کے ایلچی برائے کشمیر سے ملاقات
  • امریکا کا افریقا میں غیرضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور
  • دبئی میں پراپرٹی کی تاریخی فروخت و فروخت، 3 ماہ میں 38 ارب ڈالر کے سودے
  • توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • یونیورسٹیوں میں توڑ پھوڑ کرنیوالے پاکستانی طلبہ ڈی پورٹ ہوں گے، امریکی ترجمان
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منتقل