UrduPoint:
2025-04-22@05:59:35 GMT

پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے عیدی گفٹ مہم کا آغاز

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے عیدی گفٹ مہم کا آغاز

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مارچ 2025ء ) صوبہ پنجاب میں خصوصی بچوں کیلئے عیدی گفٹ مہم کا آغاز کرتے ہوئے عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کردیا گیا۔ تفسیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں خصوصی طلباء کو عید گفٹ دینے کی مہم شروع کر دی گئی ہے، عید کی تعطیلات سے قبل 40 ہزار بچوں کو عیدی فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے لاہور کے تین خصوصی تعلیمی اداروں کا دورہ کیا اور مریم نواز کی طرف سے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیے۔

بتایا گیا ہے کہ معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے گورنمنٹ ڈگری کالج سپیشل ایجوکیشن جوہر ٹاؤن میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی عید گفٹ مہم کا باضابطہ آغاز کیا، گورنمنٹ شاداب انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے سپیشل ایجوکیشن نشتر ٹاؤن میں بھی خصوصی طلباء کو عیدی پیش کی گئی، اس موقع پر معاون خصوصی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا تحریری پیغام خصوصی طلبہ کو پڑھ کر سنایا اور ان سے شفقت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’خصوصی بچوں کو عید گفٹ دے کر ان کی خوشیوں میں شریک ہونا بڑی سعادت ہے، پنجاب بھر میں خصوصی بچوں کے لیے نئے اور منفرد منصوبے شروع کیے جائیں گے تاکہ انہیں بہتر تعلیمی اور فلاحی سہولیات فراہم کی جا سکیں‘، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر معاون خصوصی نے ہر کلاس روم میں جا کر بچوں کو تحائف اور عید کارڈز دیئے گئے جس پر بچوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مخصوص انداز میں وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، بعد ازاں ثانیہ عاشق نے سپیشل ایجوکیشن کالج کے لان میں ایک پودا بھی لگایا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیشل ایجوکیشن معاون خصوصی خصوصی بچوں مریم نواز بچوں کو عید گفٹ کو عید

پڑھیں:

فلمی صنعت کی بحالی؛ وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی رقوم کی فراہمی کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی

لاہور:

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فلمی صنعت کی بحالی کے حوالے سے فلموں کی تیاری کے لیے امدادی رقوم کی فراہمی کے لیے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر ہوں گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور پاکستان کے پہلے فلم اسکول کے قیام کی منظوری دے دی۔

نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو اور پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے جگہ مختص کر دی گئی، ڈیزائن سمیت دیگر اقدامات پر پیش رفت کا پہلا جائزہ بھی مکمل کر لیا گیا۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ’’پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی‘‘ تشکیل دی گئی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ کمیٹی رواں مالی سال میں پنجاب کی فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹ جاری کرے گی۔

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمٰن، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی کمیٹی کے رکن ہیں۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، سیکرٹری منصوبہ بندی آصف طفیل، سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل، سیکرٹری سیاحت فرید احمد تارڑ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فلم سازوں اور فلم ساز کمپنیوں کی درخواستوں کا جائزہ لے گی، کمیٹی نئی فلموں کی تیاری اور نامکمل فلموں کے اسکرپٹس کا جائزہ بھی لے گی۔

کمیٹی فنڈ کے انتظام، اہلیت کے معیارات، اور باکس آفس مراعات سے متعلق امور پر فیصلہ کرے گی جبکہ کسی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

مریم اورنگزیب کی صدارت میں کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلی کے وژن پر عمل درآمد کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ ماحولیاتی تحفظ فورس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا
  • فلمی صنعت کی بحالی؛ وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی رقوم کی فراہمی کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی
  • تعلیم، آئی ٹی دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں: مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب میں زیروپولیو کیس کا ہدف مقرر کر دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا (DSAS) کی ملاقات
  • پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے‘ مریم نواز
  • یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں: مریم نواز