مریم نواز کی جانب سے 40 ہزار اسپیشل بچوں کو عید گفٹ دینگے: ثانیہ عاشق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ثانیہ عاشق جبین—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی معاونِ خصوصی ثانیہ عاشق جبین نے کہا ہے کہ عید سے قبل 40 ہزار اسپیشل بچوں کو عید گفٹ پیش کرنے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔
وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی معاون خصوصی ثانیہ عاشق نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے اسپیشل بچوں میں عیدی دی۔
مفتاح اسماعیل نے ثانیہ عاشق کا دوپٹہ پسینہ پونچھنے کے لیے استعمال کرنے پر معافی مانگ لی۔
اس موقع پر ثانیہ عاشق نے اسپیشل بچوں کو وزیرِ اعلیٰ کی طرف سے عید مبارک کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا۔
عیدی ملنے پر اسپیشل بچوں نے عید گفٹ ملنے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مریم نواز کی اسپیشل بچوں ثانیہ عاشق
پڑھیں:
پنجاب آمد پر بلاول بھٹو کو خوش آمدید کہتی ہوں: مریم نواز
—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پنجاب آنے پر خوش آمدید کہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب آمد پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو خوش آمدید کہتی ہوں۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب آپ کا گھر ہے، یہاں آپ کو ہمیشہ عزت و احترام ملے گا۔