مصطفی عامر قتل کیس؛ مرکزی ملزم ارمغان کا اعترافِ جرم سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
کراچی:
مصطفی عامر قتل کیس میں مرکزی ملزم ارمغان نے اعترافِ جرم سے انکار کردیا۔
پولیس نے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جہاں اس نے جرم کا اعتراف کرنے سے انکار کردیا۔
مرکزی ملزم ارمغان نے عدالت میں کہا کہ پولیس مجھ سے زبردستی بیان دلوانا چاہ رہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے شریک ملزم شیراز بھی مجسٹریٹ کے روبرو اعترافِ جرم کرنے سے انکار کرچکا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے انکار
پڑھیں:
پی پی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
یوسی چیئرمین عامر بھٹو، فائل فوٹوکراچی میں پاکستان بازار گلشن ضیاء میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، جائے وقوعہ سے پولیس کو 120 گز پلاٹ کا تحریری معاہدہ بھی ملا ہے۔
پولیس کے مطابق پاکستان بازار گلشن ضیاء میں فائرنگ کے وقت عامر بھٹو کے والد اور کوآرڈینیٹر بھی موجود تھے۔
عامر بھٹو کے والد اور کوآرڈینیٹر نے بھی قاتلوں پر فائرنگ کی لیکن ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 7 اور 9 ایم ایم کے 3 خول ملے ہیں۔
عامر بھٹو کے دفتر میں آنے والے قاتلوں کے ہاتھ میں ایک فائل تھی، ملزمان نے بیٹھتے ہی پانی مانگا اور پھر عامر بھٹو پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، موقع سے ایک 120 گز کے پلاٹ کا تحریری معاہدہ بھی ملا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کیا مقتول کو پلاٹ کے تنازعے پر ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا، اس کی تحقیق بھی کرینگے،ابتدائی طور پر ٹیکنیکل بنیادوں پر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
قتل سے قبل عامر بھٹو سے کس کس نے رابطہ کیا ریکارڈ حاصل کررہے ہیں، عامر بھٹو کے قتل کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔