معروف بھارتی اداکار رضا مراد کو شراب نوشی کی ایک ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں رضا مراد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں انہیں چند لوگوں کے ساتھ شراب نوشی کرتے اور جشن مناتے دیکھا گیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی اور انہیں مسلمان ہوتے ہوئے رمضان کے مہینے میں شراب نوشی کر کے جشن منانے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لے کر خوب تنقید کی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)

تاہم اب اس ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں رضا مراد نے واضح کیا کہ مذکورہ ویڈیو دہلی میں شوٹنگ سیٹ کی ہے اور یہ فلم کا ایک سین ہے انہوں نے شراب نوشی نہیں کر رکھی بلکہ وہ اپنے کردار میں ہیں۔

رضا مراد نے کہا کہ ویڈیو میں جشن ان کے کردار کی سالگرہ کے لیے تھا، ان کی اپنی نہیں، اور ان کی سالگرہ نومبر میں آتی ہے۔

انہوں نے کمنٹ میں لکھا کہ ’براہ کرم یہ نہ سوچیں کہ سالگرہ کی تقریب یا کسی طرح کی پارٹی چل رہی ہے۔ وائرل فوٹیج فلم کے ایک سین کی ہے، جسے کچھ دن پہلے چھتر پور دہلی میں شوٹ کیا گیا تھا۔ ان مناظر میں، میرے کردار کی سالگرہ منائی جا رہی ہے‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Kiran Kumar (@kirankumarkay)

سینئر اداکار نے مزید لکھا کہ ’واقعے کے بارے میں کچھ معلوم کیے بغیر، آپ نے یہ سمجھ لیا کہ مارچ میں میری سالگرہ کی تقریب ہو رہی ہے، اور آپ لوگ اس وقت مارچ میں ہیں اور میری سالگرہ نومبر میں آتی ہے۔ آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ میں رمضان میں سرعام شراب پی رہا ہوں، جو کہ بالکل غلط ہے یہ صرف شوٹنگ کا ایک سین ہے اور کچھ بھی نہیں۔‘

خیال رہے کہ اس ویڈیو کو اداکار کرن کمار نے شیئر کیا تھا جو شوٹنگ کا حصہ بھی تھے۔

یاد رہے کہ رضا مراد کا کیرئیر کئی دہائیوں پر محیط ہے وہ بالی ووڈ کی متعدد فلموں کا حصہ رہے ہیں، جن میں گنگوبائی کاٹھیاواڑی، پدماوت، باجی راؤ مستانی، خدا قسم اور دیوگیری کے بادشاہ رودرما دیوی سمیت کئی دیگر فلمیں شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

شوبز اور کھیلوں کی دنیا کے سب سے خوبصورت اور پسندیدہ جوڑوں میں سے ایک، انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں، یہ جوڑا اپنی اسٹائلش عوامی تقریبات، دلکش پوسٹس اور خوشگوار چھٹیوں کے ذریعے مداحوں کے دل جیتتا رہتا ہے۔

حال ہی میں انوشکا اور ویرات کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو دبئی میں ایک شوٹ کے دوران بنائی گئی ہے، جس میں دونوں کو ڈانسرز کے ایک گروپ کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں جہاں سب لوگ خوشی سے جھومتے دکھائی دے رہے ہیں، وہیں آرام دہ لباس میں ملبوس انوشکا اور ویرات نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی، دونوں کی کیمسٹری اور خوشگوار انداز نے ویڈیو کو مزید دلکش بنا دیا۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی ہمیشہ ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانے میں پیش پیش رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے دسمبر 2017ء میں اٹلی کے خوبصورت علاقے توسکانی میں شادی کی تھی، اس کے بعد ان کی زندگی میں مزید خوشیاں آئیں، جنوری 2021ء میں ان کی بیٹی وامیکا کی پیدائش ہوئی اور حال ہی میں فروری 2024ء میں ان کے بیٹے اکائے کی آمد ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ انوشکا شرما نے فی الحال شوبز سے کچھ فاصلہ اختیار کیا ہوا ہے، ان کی آخری جھلک نیٹ فلکس کی ایک فلم میں ایک مختصر کردار کے طور پر دیکھی گئی تھی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • آئی پی ایل؛ بنگال ایسوسی ایشن معروف کمنٹیٹرز کی تنقید پر پھٹ پڑی، بڑا مطالبہ کرڈالا
  • میری وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیوز سابق بوائے فرینڈ نے پھیلائیں؛ ٹک ٹاکر سامعہ
  • معروف ٹک ٹاک اسٹار کا مبینہ لیک ویڈیو پر ردعمل سامنے آگیا
  • سائرہ یوسف نے بیٹی نورے کے ساتھ منائی سالگرہ : خوشیوں بھری تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • سجل ملک کی مبینہ نازیبا ویڈیو لیک ہوگئی
  • عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
  • ایشوریا رائے نے ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکارا، ویڈیو وائرل  
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی دبئی میں ڈانس کی ویڈیو وائرل
  • انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا دبئی میں ڈانس وائرل
  • بابراعظم کی معروف ماڈل کو گھورنے کی ویڈیو وائرل