Islam Times:
2025-04-22@06:02:14 GMT

کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

کراچی میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آگیا

جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے، مریض کے سیمپلز لے کر نجی اسپتال بھیج دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے، مریض کے سیمپلز لے کر نجی اسپتال بھیج دیئے گئے ہیں۔ مریض ٹیسٹ رزلٹ آنے تک آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا، 28 سال کے مریض میں بخار اور جسم پر دھبے ہیں، مشتبہ مریض کا تعلق شاہ لطیف ٹاؤن سے ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس

پڑھیں:

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماء تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماء تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

یاد رہے کہ پوپ فرانسس کا نام خورجے ماریو برگولیو تھا اور انہوں نے 2013ء میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ کا عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔ پوپ فرانسس گذشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں گزارنے کے بعدپوپ فرانسس گذشتہ ماہ ویٹی کن لوٹے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شدید گرمی کے باعث اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
  • شاداب خان اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • جناح اسپتال کے ڈاکٹر پر تشددکا معاملہ، احتجاج پر ینگ ڈاکٹرز تقسیم، مطالبات بھی سامنے آگئے
  • عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • کے ڈی اے میں 500 بوگس پنشنرز سامنے آگئے ،پی اے سی اجلاس میں انکشاف
  • کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
  • کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں رش
  • گلشن اقبال کراچی میں شہری کے ہاتھوں مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں اناڑی سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی، نوجوان زخمی؛ ویڈیو سامنے آ گئی