صدر ٹرمپ نے سیاسی حریفوں کملا ہیرس، ہیلری کلنٹن کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کردی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مخالف صدارتی امیدوار اور سابق نائب صدر کملا ہیرس اور سابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کردی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف اقدام میں سابق نائب صدر کملا ہیرس، سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن اور دیگر شخصیات کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی ہے۔ سیکورٹی کلیئرنس منسوخ ہونے کے بعد ان شخصیات کو خفیہ معلومات تک رسائی حاصل نہیں رہے گی۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی متنازع سفری پابندی، امریکی قانون سازوں کا سخت ردعمل
صدر ٹرمپ نے کملا ہیرس کو 2024 جبکہ ہیلری کلنٹن کو 2016 کے صدارتی انتخاب میں شکست دی تھی۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ان شخصیات کی خفیہ معلومات تک رسائی اب ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ جن افراد کی سیکورٹی کلیئرنس منسوخ کی گئی ہے ان میں سابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن بھی شامل ہیں۔
صدر ٹرمپ نے مراسلے میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی اور اپنی شدید ناقد سابق رکن کانگریس لز چینی کوبھی نشانہ بنایا ہے۔ جو بائیڈن کی حکومت میں وائٹ ہاؤس کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان اور روسی امور کی ماہر فیونا ہل کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔
واشنگٹن میں قومی سلامتی کے وکیل مارک زید اور ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن کانگریس ایڈم کنزنگر کی سکیورٹی کلیئرنس بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی جو بائیڈن کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر چکے ہیں جبکہ روایتی طور پر سابق صدور کو امریکی انٹیلی جنس تک رسائی حاصل ہوتی ہے۔ 2021 میں جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بطور سابق صدر سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کر دی تھی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کلیئرنس منسوخ کر سکیورٹی کلیئرنس ڈونلڈ ٹرمپ کملا ہیرس
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ
ویب ڈیسک: شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث رزمت، میرم شاہ اور میرعلی میں آج (اتوار) کے لیے کرفیو نافذ کردیا گیا۔
ضلعی حکام کے مطابق آج اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک میرم شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ رہے گا۔
حکام نے کہا،کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کرفیو لگانا ضروری تھا، یہ قدم احتیاطی اقدام کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔
اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد
انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں، اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔
سکیورٹی اداروں کی طرف سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔