Nawaiwaqt:
2025-12-13@23:07:59 GMT

عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

عید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان

 سندھ حکومت نے عید الفطر  کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق عید الفطر پر تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی، اس دوران تمام سرکاری اور نیم سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔اس سے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عید الفطر پر 3  تعطیلات کا اعلان کیا جاچکا ہے۔دوسری جانب عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 30 مارچ کو اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے 30 مارچ کو چاند نظر آنے کا واضح امکان ظاہر کیاہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات نے سرکاری چھٹیوں کی فہرست میں ایک نئے دن کا اضافہ کردیا

متحدہ عرب امارات کی وزارتِ افرادی قوت نے اعلان کیا ہے کہ ایک اور چھٹی کو سال بھر دی جانے والی قومی تعطیلات میں سے ایک کا درجہ دیدیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ انسانی وسائل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ سال نو پر چھٹی کو قومی تعطیلات میں شمار کرلیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جس کے بعد متحدہ عرب امارات میں اب نجی شعبوں میں بھی نئے سال 2026 بروز جمعرات کی چھٹی ہوگی۔

سال نو پر نجی شعبے کو بھی تعطیل دینے کا مقصد سیاحت اور ہوٹلنگ کے شعبے کو فروغ دینا ہے۔ ملازمین ایک دن اپنے اہل خانہ کے ہمراہ لطف و اندوز ہوسکیں گے۔

یکم جنوری 2026 کو سرکاری اداروں میں پہلے ہی عام تعطیل کا اعلان کیا جا چکا ہے اور انھیں 2 فروری بروز جمعہ کو بھی ورک فرام ہوم کی سہولت دی گئی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں  موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • حکومت پنجاب کا مری کیلئے موسم سرما کی طویل چھٹیوں کا اعلان
  • پنجاب حکومت کا مری اور کوٹلی ستیاں میں موسمِ سرما کی طویل تعطیلات کا اعلان
  • بلوچستان کے سرکاری و نجی اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا
  • متحدہ عرب امارات نے سرکاری چھٹیوں کی فہرست میں ایک نئے دن کا اضافہ کردیا
  • نئے سال کے موقع پر ملازمین کے لیے تعطیلات کا اعلان
  • سندھ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا شیڈول جاری
  • سندھ کے تمام سرکاری و نجی کالجز میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا اعلان