صنم جاوید، مشال یوسفزئی کی درخواستِ ضمانت، وکیل سے آج ہی دلائل طلب
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
مشال یوسفزئی (دائیں)، صنم جاوید (بائیں) —فائل فوٹو
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی درخواستِ ضمانت پر ان کے وکیل سے آج ہی دلائل طلب کر لیے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں صنم جاوید، مشال یوسفزئی اور احد شاہ کی درخواست ضمانت پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔
دورانِ سماعت صنم جاوید اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ صرف بولنے پر 14 مقدمات انسداددہشت گردی کے بنادیے گئے ہیں۔
سماعت کے دوران وکیل فیصل ملک نے 8 اپریل تک مزید وقت طلب کر لیا۔
وکیلِ صفائی کا مؤقف تھا کہ وہ 8 اپریل کو دیگر ملزمان کی درخواست پر اکٹھے دلائل دینا چاہتے ہیں۔
پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ وکیلِ صفائی نے گزشتہ سماعت پر 22 اپریل تک وقت مانگا تھا، پراسیکیوشن اپنے دلائل دے چکی ہے، اب وکیلِ صفائی کو مزید وقت نہ دیا جائے۔
جس پر عدالت نے پراسیکیوشن کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے وکیلِ صفائی سے آج ہی دلائل طلب کر لیے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مشال یوسفزئی کی درخواست صنم جاوید
پڑھیں:
اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور
---فائل فوٹولاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے اسد عمر کے خلاف جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس اسٹیشن کو جلانے کے مقدمات میں سماعت کی۔
عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کی۔
عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بھی بحال کر دیے۔