بھارت میں جج کے گھر آگ لگنے کے بعد بڑی تعداد میں رقم برآمد ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کے سرکاری گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔ جج کے گھر والوں نے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ بجھانے کے عمل کے دوران جج کے گھر سے 15 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد ہوئی۔ آتشزدگی کے وقت یشونت ورما گھر میں موجود نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: بھارت; مشہور یونیورسٹی کے پروفیسر طالبہ کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی سے کچھ عرصہ قبل جج یشونت ورما کا تبادلہ دہلی ہائیکورٹ سے الہٰ آباد ہائیکورٹ کردیا گیا۔ جج یشونت ورما کے خلاف 2018 میں بھی سینٹرل  بیورو آف انوسٹیگیشن (سی بی آئی) نےمالی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کی تھیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حکومت کا سوشل میڈیا کمپنیز کیخلاف سخت کارروائی‘ عالمی عدالت جانے کا عندیہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

251212-01-7

 

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک) حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو پاکستانی قوانین پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرقوانین پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو کارروائی کی جائے گی۔اسلام آباد میں وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری اور وزیرمملکت برائے قانون بیرسٹر دانیال نے مشترکہ پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارت اور افغانستان سے بیٹھ کر پاکستان میں سوشل میڈیا پر دہشتگردی پر مبنی مواد چلایا جارہا ہے، سوشل میڈیا کمپنیوں کوپہلے بھی کہا تھا پاکستانی قوانین پر عمل کریں۔ طلال چودھری نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افغانستان کے حکومتی اداروں کے آفیشل اکاونٹس سے دہشتگردی پر مبنی مواد پھیلایا جارہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ چائلڈ پورنو گرافی کا ڈیٹا اور فلسطین سے متعلق کوئی بھی پوسٹ آٹو ڈیلیٹ ہوجاتی ہے تو دہشگردی کا مواد کیوں نہیں ہوتا؟ مطالبہ کرتے ہیں کہ اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دہشگردی میں ملوث اکاؤنٹس اور ان کے مواد کو آٹو ڈیلیٹ کیا جائے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کمپنیوں کو پاکستان میں دفاتربنانا ہوں گے اور اگر ایسان ہ کیا گیا تو پھر ہم کارروائی پر مجبور ہوں گے۔

beta4admin25

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی: ڈکیتی، قتل اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات میں ریکارڈ کمی
  • موٹروے ایم۔5 سی پیک سے چوری شدہ لاکھوں مالیت کا سرکاری سامان برآمد
  • گڈانی کے قریب اسمگلنگ کیخلاف کارروائی، 37 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد؛ ایف بی آر
  • بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
  • بھارت: کرپشن کے الزام میں چار کرکٹر معطل، ایف آئی آر درج
  • عوام کیلیے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی بڑی کمی کا امکان
  • حکومت کا سوشل میڈیا کمپنیز کیخلاف سخت کارروائی‘ عالمی عدالت جانے کا عندیہ
  • مارگلہ کی پہاڑیوں پر جنگل میں آگ  لگ گئی
  • سوشل میڈیا کمپنیز کے عدم تعاون پر حکومت کا سخت کارروائی اور عالمی عدالت جانے کا عندیہ
  • اٹک میں بس ڈرائیور سے جعلی نوٹ برآمد