یومِ پاکستان پر آئی ایس پی آر کا تحفہ، عاطف اسلم کی آواز میں ملی نغمہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے ایک نیا ملی نغمہ جاری کیا گیا ہے، جو جوش و جذبے، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظہر ہے۔
نغمے کا عنوان ہے ’میرے محبوب پاکستان، میری جان پاکستان‘ جو ملک سے محبت، استحکام اور ترقی کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
اس ملی نغمے کو پاکستان کے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ اس کے بول نامور شاعر اور نغمہ نگار عمران رضا نے تحریر کیے ہیں۔ نغمہ قومی جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور اس نغمے میں ایک مضبوط پیغام دیا گیا ہے ’ایک دل ایک جان ایک پاکستان‘۔
یوم پاکستان کی مناسبت سے جاری کیے گئے اس نغمے کو عوام کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔ اس نغمے کے ذریعے پاکستان کے روشن مستقبل، امن، ترقی اور استحکام کے عزم کو اجاگر کیا گیا ہے۔ نغمہ نہ صرف ایک موسیقی تخلیق ہے بلکہ ایک عہد کی تجدید بھی ہے، جو پوری قوم کو متحد ہونے اور ملک کے لیے کام کرنے کا درس دیتا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر مظلوموں کی آواز بلند کرتا رہوں گا، انجینئر حمید حسین
اسلام آباد میں منعقدہ حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر نے کہا کہ ضلع کرم میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کرم کے شیعہ اور سنی متحدہ ہیں، میری جماعت اس وقت مظلوموں کی آواز بن چکی ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر ممبر قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین اس وقت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے ایک اُمید کی کرن ہے، میں پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر نہ صرف کرم بلکہ ہر مظلوم کی آواز بلند کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ حمایت مظلومین پاراچنار کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انجینئر حمید حسین نے مزید کہا کہ ضلع کرم میں شیعہ سنی کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، کرم کے شیعہ اور سنی متحدہ ہیں، اُنہوں نے کہا کہ میری جماعت اس وقت مظلوموں کی آواز بن چکی ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں ہم اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔