محمد علی سے تاریخ فائٹ ہارنے والے باکسنگ لیجنڈ جارج فورمین انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
امریکہ(نیوز ڈیسک)جارج فورمین 1974 میں تاریخی رمبل ان دی جنگل رمبل فائٹ محمد علی سے ہارے تھے لیکن دو دہائیوں بعد دوبارہ سے ورلڈ چیمپئن بن گئے تھے، گزشتہ روز اپنے ہزاروں مداحوں کو سوگوار چھوڑ گئے۔
جارج فورمین کے اہلخانہ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بہت ہی افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ جارج ایڈورڈ فورمین 21 مارچ 2025 کو انتقال کر گئے۔
جارج فورمین نے 1985 میں میری جان مارٹیلی سے پانچویں شادی کی تھی جو 40 سال تک چلی، ان کے مختلف بیویوں سے 12 بچے تھے اور انہوں نے اپنے 5 بیٹوں کے نام جارج ایڈورڈ فورمین رکھے تھے جنہیں وہ جارج جونیئر، مونک، بک وہیل، ریڈ اور جیو کہہ کر پکارتے تھے۔
ابھی تک جارج فورمین کی موت کی آفیشل وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم ان کے چاہنے والے اس حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ جارج فورمین 2019 میں آنے والی وبا کووڈ کی ویکسین لگوانے کے بہت بڑے حامی تھے حتیٰ کہ انہوں نے اس حوالے سے رقم کے بدلے کمرشلز بھی کیے تھے، خدا ان کی روح پر رحم فرمائے۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ایک جانب تو میرا دل کہتا ہے کہ باکسنگ لیجنڈ انتقال کر گیا لیکن دوسری جانب میرا دل کہتا ہے کہ ان کا انتقال ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوا، یہ لوگ اس کی موت کی وجہ نہیں سن رہے تھے کیونکہ اس سے فورمین گرِل کی سیلز میں کمی واقع ہو جائے گی۔
یاد رہے کہ جارج فورمین نے اپنے طویل باکسنگ کیرئیر میں 81 فائٹس لڑیں جس میں سے 76 میں وہ کامیاب رہے اور صرف 5 ہاریں، ان کی جیتی ہوئی فائٹس میں 68 ناک آؤٹ شامل ہیں۔ جارج فورمین کو ورلڈ باکسنگ ہال آف فیم اور انٹرنیشنل باکسنگ ہال آف فیم میں بھی متعارف کرایا گیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: جارج فورمین
پڑھیں:
حسن علی PSL کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے فاسٹ بولر حسن علی پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سےزیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔
حسن علی نے 84 اننگز میں مجموعی طور پر 116 وکٹیں حاصل کیں، انہوں نے وہاب ریاض کی 113 وکٹوں کا ریکارڈ توڑا ہے۔
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر نے یہ اعزاز گزشتہ روز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں حاصل کیا۔
فاسٹ بولر حسن علی نے کوئٹہ کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے میچ میں 3 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ وہاب ریاض کے پاس تھا جنہوں نے 87 اننگز میں 113 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Post Views: 3