پی ٹی آئی قیادت نے عمران خان کیلئے ریلیف حاصل کرنے کیلئے رابطے شرع کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف اپوزیشن میں بیٹھے اپنے اتحادیوں کیساتھ مختلف آپشنز پر بات چیت میں مصروف ہے تاکہ پارٹی کیلئے سیاسی جگہ حاصل کرنے کیلئے ملٹری اسٹیبلشمنٹ کیساتھ محاذ آرائی کی سیاست ختم اور جیل میں قید پارٹی کے بانی چیئرمین کیلئے ریلیف حاصل کیا جا سکے۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ اپوزیشن اتحاد کے کچھ رہنماؤں بشمول مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی (پی ایم اے پی) کے چیئرمین محمود خان اچکزئی سے کہا گیا ہے کہ وہ عمران خان کو قائل کریں کہ وہ ماحول کو ٹھنڈا کرنے میں کردار ادا کریں، سوشل میڈیا پر جارحانہ کارروائیاں روکنے اور دہشت گردی کیخلاف ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی کوشش کریں۔
رانا ثناء اللہ نے عمران خان کو اب تک کی سب سے بڑی پیشکش کردی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کے خواہاں علامہ راجہ ناصر عباس کو پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی کے کچھ اعلیٰ رہنماؤں نے کہا ہے کہ عمران خان کو قائل کریں کہ وہ پارٹی کی معمول کی سیاست میں واپسی کیلئے ماحول کو بہتر کرنے میں مدد کریں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے رابطہ کرنے پر کہا کہ پارٹی اپنے اتحادیوں سے مختلف آپشنز پر بات کر رہی ہے تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ میڈیا کو اس بات چیت کی تفصیلات نہیں بتا سکتے۔
پی ٹی آئی کے ساتھ اپنی قربت کے حوالے سے پہچانے جانے والے بیرون ملک بیٹھے ایک یوٹیوبر نے دعویٰ کیا ہے کہ گوہر علی خان نے حال ہی میں علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی سے درجہ حرارت کو کم کرنے میں مدد کی درخواست کی تھی لیکن دونوں رہنما اس بات پر راضی نہ ہوئے۔
اہرام مصر کے نیچے کھدائی کے دوران ایسی چیز مل گئی کہ تحقیقات کرنے والوں کے ہوش اُڑ گئے
پی ٹی آئی اگرچہ عید بعد حکومت کیخلاف احتجاج کا نیا مرحلہ شروع کرنے کی بات کررہی ہے لیکن کئی رہنما ایسے ہیں جو گزشتہ چند برسوں کی محاذ آرائی کی سیاست دہرانا نہیں چاہتے جس کا عمران خان سمیت پارٹی یا اس کی قیادت کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
پارٹی کے سوشل میڈیا کے غیر ذمہ دارانہ کردار نے کئی پارٹی رہنمائوں کو پریشان کر دیا ہے، لیکن وہ جانتے ہیں کہ عمران خان کے سوا کوئی پارٹی کے سوشل میڈیا کو ایسا کرنے سے نہیں روک سکتا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کرنے کی
پڑھیں:
پاکستانی گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا ویزا حاصل کریں
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی شہری گھر بیٹھے صرف 1300 روپے میں ملائیشیا کا سیاحتی ویزا حاسل کرسکتے ہیں تاہم سروس چارج کی مد میں مزید 105 رنگٹ دینے پڑے گے۔
پاکستانی شہریوں کے لیے ملائیشیا جانے کے لیے ویزا کی شرط لازمی ہے تاہم اب کوالالمپورنے ای ویزے کا اجراء بھی شروع کردیا ہے۔
ملائیشیا کے قوانین کے مطابق پاکستانی شہری 6 ماہ کی میعاد کے ساتھ ای ویزا کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
ملائیشیا کے وزٹ ویزا کے لیے درکار دستاویزات میں6 ماہ تک قابل استعمال پاسپورٹ کے پہلے صفحے کی کاپی، پاسپورٹ سائز تصویر، ہوٹل کی بکنگ، ریٹرن ٹکٹ اور قابل پیسوں کی موجودگی کا ثبوت درکار ہوگا۔
درخواست دہندگان سروس چارجز کے علاوہ 105 رنگٹ ( ملائیشیا کرنسی) ویزا پروسیسنگ فیس بھی ادا کریں گے جوکہ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادا کی جا سکتی ہے۔
پاکستانی سیاحوں کے لیے ملائیشیا کے ای ویزا کی فیس 20 ملائیشین رنگٹ ہے۔ ایک رنگٹ کی قیمت تقریبا 62.92 روپے ہے، الیکٹرانک سنگل انٹری ویزا کی قیمت 1,258 روپے ہے۔
مزیدپڑھیں:چترال میں بارش اور برفباری کی نئی لہر، فصلیں متاثر، ندی نالے بپھر گئے