لندن، ہیتھرو ایئرپورٹ کو جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کو آگ لگنے کے واقعہ کے بعد جزوی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اس اہم مصروف ترین ایئرپورٹ کی بندش سے سفری طور پر سخت خلل پڑا ہے۔
ہوائی اڈے کے ہفتے کے روز مکمل طور پر کام کرنے کی توقع ہے تاہم ایئر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں بندش کا بڑا اثر پڑے گا۔
ڈاؤننگ اسٹریٹ نے بتایا ہے کہ لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کے ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن میں آگ لگنے سے 1,350 سے زائد پروازیں بند ہوئیں اور لاکھوں مسافروں کے سفر میں خلل پڑا۔
حکام کے مطابق اس منفرد نوعیت کے واقعہ کی تحقیقات انسداد دہشت گردی کی پولیس کررہی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
نواز شریف کی طبعیت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبعیت ناساز ہوگئی، لندن میں قیام بڑھا دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا، ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔