غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج، لاہور میں امریکی قونصل خانے کے باہر مارچ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
لاہور:
غزہ میں امریکی تعاون سے جاری اسرائیلی دہشت گردی اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔
ملک کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد جماعت اسلامی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے منعقد ہوئے جس میں شہریوں کی کثیر تعداد نے شریک ہوکر اپنا پر امن احتجاج ریکارڈ کرایا۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے تحت مسجد شہدا سے امریکی سفارت خانے تک مارچ کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شریک ہوکر امریکا اور اسرائیلی دہشت گردی کی پر زور مذمت کی۔ اس موقع پر سفارت خانے کے باہر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے لاہور میں امریکی سفارت خانہ کے باہر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکا برابر کا شریک ہے، آرمی چیف کو فلسطینیوں کی حمایت میں بیان دینا چاہئے اور اسلام آباد میں دنیا کے فوجی سربراہوں کا اجلاس بلاکر پیغام دینا چاہئے اگر تم آگے بڑھے تو ہم بھی آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے کچھ صحافی پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل گئے ہیں، حکومت آج ہی موقف قوم کے سامنے پیش کرے، اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا ایک قدم بھی بڑھایا تو انکے قدم توڑ دیں گے اور یہ عبرت کا نشان بن جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم حکمران خوابِ خرگوش کے مزے لے رہے ہیں، کیا مسلم دنیا کے پاس ٹینک یا میزائل ختم ہوگئے ہیں؟، اگر ہمارے بچے شہید ہورہے ہیں تواگر اس کی ذمہ داری اسرائیل یا امریکا پر ہے تو مسلم دنیا کی فوج اور سپہ سالاروں پر بھی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے فلسطینیوں کےلیے کردار ادا نہ کیا تو پھر اگلا مارچ سفارت خانہ کے اندر ہوگا، وزیر اعظم سے پوچھتا ہوں اسرائیل دہشت گردی کی تازہ لہر میں بچوں کو شہید کررہا ہے تو شہبازشریف نے کیا کردار ادا کیا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سعودی عرب کے دورہ پر ہیں تو وہ اسرائیلی دہشت گردی پر مشترکہ اعلامیہ جاری کریں، دنیا کو پتہ ہے کہ پاکستان کے پاس میزائل اور نیوکلئیر بم موجود ہے، جب ہم نے ایٹمی دھماکے کئے تو پورا عالم اسلام خوش ہوا تھا، ایٹم بم صرف پاکستان کا نہیں پوری امت کا ہے۔
حافظ نعیم نے اسٹیبلشمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی غلام ہیں اور اپنی مدت کےلئے امریکا کی طرف دیکھتے ہیں، امریکا ان کے سر پر ہاتھ رکھ لیں تو جمہوریت کو بھی الٹ دیتے ہیں۔
حافظ نعیم نے کہا کہ پاکستان کی اپوزیشن اور حکومت میں دوڑ لگی ہوئی ہے کہ کون پہلے امریکا کے پائوں چھوکر آشیر باد حاصل کرتا ہے، ن لیگ یا پیپلزپارٹی سب سے کہتا ہوں سامنے آکر امریکا و اسرائیلی دہشت گردی کی مذمت کرو۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان اسرائیلی دہشت گردی حافظ نعیم نے کہا کہ گردی کی
پڑھیں:
ملک میں دہشت گردی کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے: وفاقی وزیر
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ یہ جو ملک میں دہشت گردی ہے اس کے نظریاتی مسائل کا حل فکر اقبال میں ہے اور فکری انتشار کی بڑی وجہ بھی اقبال کی فکر سے دوری ہے۔
ایوان اقبال میں بین الاقوامی اقبال کانفرنس کے انعقاد سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اقبال ہمیں خواب تو دکھاتے ہیں لیکن حقیقت میں بدلنے کی عمل کی تلقین بھی کرتے ہیں۔
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی
احسن اقبال نے کہا کہ جو قومیں آزاد و خود مختار ہوتی ہیں وہ وقت ضائع نہیں کرتی بلکہ اپنی تقدیر و آزادی کے لیے لڑتی ہیں، اقبال ہمیں فکر جہد مسلسل کا سبق پڑھاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اڑان پاکستان کا ویژن اپنایا وہ اقبال کے افکار کی تعبیر ہو، ہم چاہتے ہیں نوجوان دوبارہ سائنسدان محقق اور ستاروں پر کمند ڈالیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں وہی قوم بننا ہے جو علم کی طلب گار ہو اور عمل میں بے مثال ہو، ہم پاکستان کو ان کے خوابوں کے مطابق پاکسان بنا رہے ہیں۔
افغان شہریوں کی واپسی؛ ازالہ شکایات کیلئے وزارت داخلہ میں کنٹرول روم قائم
وفاقی وزیر نے کہا کہ فکر اقبال کا احیا اسکول کالجز، یونیورسٹی اور قومی سطح پر ہونا چاہیے۔ اقبال کی فکر پر عمل کیا جائے تو قوم کو تفرقہ بازی سے باہر نکالا جا سکتا ہے، بطور قوم متحد ہو کر بڑے مقصد کے لیے برسر پیکار ہونا ہوگا۔
Ansa Awais Content Writer