حسن نواز کے جارحانہ کھیل نے حارث رؤف کا سنگ میل چُھپا دیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے سیریز کے تیسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں اپنی 200 بین الاقوامی وکٹیں لینے کا اعزا حاصل کیا۔
حارث رؤف نے یہ کارنامہ اس وقت انجام دیا جب انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریس ویل کو آخری اوورز میں آؤٹ کیا، اس کے ساتھ ہی وہ ٹی20 انٹرنیشنلز میں 200 وکٹیں لینے والے 24ویں پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: حسن نواز پی ایس ایل میں کس ٹیم کی نمائندگی کریں گے؟
تاہم قومی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرنیوالے نوجوان اوپنر حسن نواز کی 44 گیندوں پر بنائی گئی سینچری اور ریکارڈز نے حارث رؤف کے کارنامے کو پیچھے دھکیل دیا۔
مزید پڑھیں: حسن نواز کی تیز ترین سنچری پر بابر اعظم اور محمد رضوان کا ردعمل
انہوں نے گزشتہ روز پاکستان کیلئے تیز ترین ٹی20 سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، اس سے قبل یہ کارنامہ بابراعظم کے پاس تھا جنہوں نے 49 گیندوں پر سینچری بنائی تھی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 میں تیز ترین سنچری، حسن نواز نے اپنے ہم وطن کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا
حسن نواز نے کیویز کیخلاف یہ کارنامہ محض 44 گیندوں پر سرانجام دیا، انکی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حسن نواز
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، نواز شریف نے اہم اجلاس طلب کر لیا
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر سے متعلق قائم سیاسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج لاہور میں منعقد ہو رہا ہے، جس کے لیے صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کی قیادت میں وفد لاہور پہنچ گیا ہے۔ اجلاس آئندہ انتخابات کی حکمت عملی اور پارٹی پالیسیوں کے اہم فیصلوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر: الیکشن سے قبل سیاسی پنچھیوں کی اڑان، اہم رہنما کا ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی کی میاں محمد نواز شریف سے ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس لاہور میں ہوگی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان سے حافظ حفیظ الرحمان سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہیں۔ سیاسی کمیٹی میں 2 وفاقی وزرا، 7 ن لیگ آزاد کشمیر عہدیداران اور دیگر مرکزی شخصیات شامل ہیں۔
وفاقی وزرا رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امورِ کشمیر انجنیئر امیر مقام سیاسی کمیٹی کی سربراہی کر رہے ہیں، جبکہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، چوہدری طارق فاروق، مشتاق منہاس، ڈاکٹر نجیب نقی، بیرسٹر افتخار گیلانی اور عبدالرحمان آرائیں بھی وفد کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے مکمل تعاون کے عزم کا اظہار
اجلاس میں آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات کی حکمت عملی، سیاسی صورتحال اور پارٹی میں شامل ہونے والی اہم شخصیات کے معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کمیٹی کو الیکشن کے لیے اہم ٹاسک بھی دیں گے، جبکہ بڑے فیصلوں کا بھی امکان ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں