توہین مذہب الزامات تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت براہ راست دکھانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ا سلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجازاسحاق خان کہ عدالت نے توہین مذہب الزامات تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت کی کاروائی براہ راست دکھانے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران کمرہ عدالت بھرجانے پر جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے کہاکہ کمرہ عدالت بھر چکا ہے، عدالت کے باہر بھی کثیر تعداد میں لوگ موجود ہیں ،کیونکہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ بن چکا ہے اس لئے براہ راست دیکھانے کا حکم دیتے ہیں ، عدالت نے حکم دیا کہ آئی ٹی حکام فوری براہ راست دیکھانے کے انتظامات کریں ، عدالت نے پولیس اہلکاروں کو بھی ہدایت کی کہ کمرہ عدالت کے باہر لوگوں کو آگاہ کر دیں، جو بھی یہ کاروائی دیکھنا چاہتے ہیں وہ آن لائن دیکھ سکیں گے، بعد ازاں عدالت نے سماعت منگل تک کیلئے ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
باکو-لاہور پی آئی اے کی براہ راست پروازوں سے سیاحت کو فروغ دیا جاسکے گا، وزیراعظم
لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو کے لیے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کی براہ راست پروازوں کے آغاز کو سفارتی فتح قرار دیا اور کہا کہ اس سے سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کے آغاز پر اظہار مسرت کیا۔
انہوں نےکہا کہ باکو اور لاہور کے درمیان پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کے آغاز سے شعبہ سیاحت کو فروغ دیا جا سکے گا، لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کی طرز پر دیگر دوست ممالک کے ساتھ پی آئی اے کی براہ راست پروازیں جلد شروع کی جائیں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ سفارتی سطح پر پاکستان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے اور آذربائجان اس خطے میں پاکستان کے بہترین دوستوں میں سے ایک ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں آذربائجان کے ساتھ اشتراک کے لیے کوشاں ہیں۔
قبل ازیں لاہور سے باکو کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پرواز کا آغاز کرتے ہوئے پہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوگئی۔
پی آئی اے کی باکو کے لیے پہلی پرواز کی روانگی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ میں تقریب منعقد کی گئی، جس کے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف تھے۔