سٹی42: لاہور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب سزاؤں میں سختی کر دی گئی ، اب نہ صرف لائسنس منسوخ ہوں گے بلکہ مقدمات بھی درج کیے جائیں گے اور بھاری جرمانے وصول کیے جائیں گے۔

ہےٹریفک حکام کے مطابق   ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پوائنٹس بھی کاٹے جائیں گے۔ اگر ڈرائیور کے پوائنٹس 20 تک پہنچ جائیں گے تو ان کا لائسنس منسوخ کر دیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ مختلف خلاف ورزیوں پر جرمانے 500 روپے سے 5000 روپے تک ہوں گے، جبکہ ان خلاف ورزیوں کے باعث 2 سے 6 پوائنٹس کاٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

1500 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کو اوور سپیڈنگ پر جرمانہ 10 گنا زیادہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ، پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے جرمانوں میں 5 گنا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ 1500 سی سی سے کم گاڑیوں کے جرمانوں کو ڈبل کیا جائے گا۔

 ٹریفک حکام کے مطابق، یہ تمام سخت اقدامات حادثات پر قابو پانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ جرمانوں میں اضافے کی سمری آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد حکومت کو بھیج دی گئی تھی۔ حکومت سے منظوری کے بعد نئے پوائنٹس سسٹم اور جرمانے نئے ریٹس پر نافذ کیے جائیں گے۔

مالی سال 21-2020 میں 2 ارب 59 کروڑ کی مالی و انتظامی بے قاعدگیوں کا انکشاف

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 جائیں گے جائے گا

پڑھیں:

پی ٹی اے نے 3 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کر دیے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے لیے کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں وی پی این اور اے آئی صارفین ہیکرز کے نشان پر

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق  3 کمپنیوں کو وی پی این سروسز کے لیے کلاس لائسنس جاری کیا گیا ہے، بغیر لائسنس وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو فوری طور پر لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ وی پی این سروسز کے لائسنس کے اجرا کا مقصد موجودہ ریگولیٹری فریم ورک پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے تاکہ سروسز کے استعمال میں شفافیت اور قانون کی پاسداری ممکن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں وی پی اینز کے استعمال سے بڑا نقصان، رپورٹ جاری

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بروقت لائسنس حاصل کرنے سے کمپنیوں کو سروس میں تعطل سے بچنے میں مدد ملے گی اور صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ کے محفوظ اور مستحکم وی پی این خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان پی ٹی اے لائسنس وی پی این

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز
  • کراچی: رکشہ مالکان کے احتجاج کے باعث پریس کلب و اطراف میں ٹریفک جام
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سندھ حکومت کا کریک ڈاؤن، 17 ہزار 980 موٹرسائیکلیں ضبط
  • چینی، بھارتی طلبا کی ویزا قوانین پر ٹرمپ کے خلاف قانونی جنگ
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
  • ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: شرجیل میمن
  • پی ٹی اے نے 3 کمپنیوں کو وی پی این لائسنس جاری کر دیے
  • ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کے لئے بڑی خبر
  • اسلام آباد میں ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کیلئے مالی امداد کی سفارش
  • ژالہ باری سے متاثرہ گاڑیوں کے مالکان کیلیے مالی امداد کی سفارش