خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰؓ کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: خلیفہ چہارم حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا آج یوم شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، کراچی میں مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا، لاہور میں شہادت حضرت علیؓ کا مرکزی جلوس موچی دروازے سے نکالا جائیگا۔
جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام ہو گا، کوئٹہ، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی شہادت حضرت علیؓ کے جلوس نکالے جائیں گے۔
’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: حضرت علی
پڑھیں:
نجف، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علی‘‘ پر حاضری
گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وہاں پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عراق کے شہر نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے روضے پر گھر پر حاضری دی۔ گورنر سندھ کے ترجمان کے مطابق کامران ٹیسوری کی جانب سے عقیدت مندوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے وہاں پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ کامران ٹیسوری نے نجف اشرف میں حضرت علی علیہ السلام کے گھر ’’دار امام علیؑ‘‘ کی زیارت بھی کی۔