WE News:
2025-04-22@06:27:10 GMT

تھیلی وقت سے پہلے کیوں پھٹ گئی؟

اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT

24 ویں ہفتے میں پانی کی تھیلی پھٹ گئی۔ 5،6 ہفتے مسلسل پانی آتا رہا۔ 30ویں ہفتے آنول پھٹ گئی۔ سیزیرین کر کے بچہ نکالا۔ 2 دن زندہ رہا اور پھر اللہ کے پاس واپس۔

’یہ سب کچھ کیوں ہوا؟ بچہ کیوں نہیں بچ سکا؟ پانی کی تھیلی کیوں پھٹی؟ آنول کیوں پھٹی؟‘

آہ ہا۔۔۔ میری بچی۔۔۔ ایک ہی پیغام میں اتنے سوال۔۔۔ چلو کوشش کرتے ہیں کہ ایک ایک کر کے جواب دیں۔

بچہ جب بچے دانی میں بننا شروع ہوتا ہے تو 2 چیزیں اسے خاص طور پر فطرت کی طرف سے عطا کی جاتی ہیں جو اس کی بقا کے لیے لازم ہیں: ماں سے جڑی آنول اور اس کے گرد پانی سے بھری تھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: نومولود کو دھاتی چمچ پسند نہیں!

تھیلی 2 جھلی نما پردوں سے بنی ہوتی ہے جو نظر تو نرم ونازک آتے ہیں لیکن بچے اور اس کے گرد پانی کو ایک غبارے کی طرح اندر سمیٹے رہتے ہیں۔ اگر آپ اسے اچھی طرح سمجھنا چاہیں تو ایک غبارے میں ہوا بھر کر پانی بھر لیں اور پھر اس میں کوئی چھوٹا سا کھلونا ڈال دیں۔ غبارے میں کھلونا پانی کے بیچ اچھلتا، کودتا، تیرتا اور ادھر سے ادھر جاتا نظر آئے گا۔ یہی کچھ بچہ کرتا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ جوں جوں بچہ بڑا ہوگا اور پانی کی مقدار زیادہ ہوگی، تھیلی اپنے آپ ہی بڑی ہوتی جائے گی۔ قدرت نے بچے کی تھیلی کو خاصا مضبوط بنایا ہے سو نارمل حالات میں تھیلی پھٹنے کا کوئی احتمال نہیں ہوتا۔

اس کو ایسے سمجھیں کہ جب درد زہ شروع ہوتا ہے اور بچے دانی سکڑ اور پھیل کر بچے کو باہر کی طرف دھکیل رہی ہوتی ہے تب بھی تھیلی کی الاسٹک جیسی فطرت اسے پھٹنے نہیں دیتی اور اکثر اوقات ڈاکٹر یا مڈ وائف کو ایک اوزار کی مدد سے تھیلی کو پھاڑنا پڑتا ہے۔ پچھلے زمانوں میں یہ اوزار اسٹیل کا بنا ہوتا تھا مگر آج کل پلاسٹک کا (Amnihook) استعمال ہوتا ہے۔ وجائنا سے ہوتا ہوا ایمنی ہک بچے دانی میں داخل ہو کر اپنی تیز چونچ سے تھیلی میں سوراخ کرتا ہے تاکہ پانی خارج ہو جائے اور بچہ پیدا ہونے میں سہولت ہو سکے۔

مزید پڑھیے: بچے کا سر بے ڈھب کیوں ہے؟

اس تفصیل سے آپ یہ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس تھیلی کا پھٹنا معمول کی بات نہیں۔ یہ آسانی سے نہیں پھٹتی اور نہ ہی آسانی سے پھاڑی جا سکتی۔

پھر کچھ خواتین میں ایسا کیا ہوتا ہے کہ پانی کی تھیلی خود ہی وقت سے پہلے پھٹ جائے؟

اس کا جواب بھی غبارے سے لیجیے۔ اگر غبارہ ضرورت سے زیادہ پھلا دیا جائے اور اس کی پھیلنے کی صلاحیت ختم ہو جائے تو وہ پھٹ جائے گا۔

اگر غبارے کی جھلی کہیں سے کمزور پڑ جائے تو وہ وہاں سے پھٹ جائے گی۔

اگر غبارے کا کسی نقصان پہنچانے والی چیز سے سامنا ہو جائے تب بھی وہ پھٹ جائے گا۔

گو بچے کی تھیلی بچے دانی کے اندر ہے لیکن اسے نقصان پہنچ سکتا ہے اور وہ کمزور ہو کر پھٹ بھی سکتی ہے۔ نقصان پہنچانے والی چیزیں بہت سی ہیں لیکن ان میں سر فہرست کچھ جراثیم ہیں جو وجائنا میں داخل ہو کر بچے دانی کے منہ یعنی سروکس سے ہوتے ہوئے تھیلی پر حملہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں : میرا یہ حال کیوں ہوا؟

وجائنا انسانی منہ کی طرح ایک کھلی ہوئی نالی ہے لیکن منہ اور وجائنا میں فرق یہ ہے کہ خواتین منہ کی صحت کا خیال تو کر لیتی ہیں لیکن وجائنا بے چاری کو اس قابل نہیں سمجھا جاتا۔ پیشاب اور پاخانے کے خروج والی جگہ کی ہمسائیگی وجائنا کے لیے بہت مسائل پیداکرتی ہے اور پاخانے سے نکلنے والے کروڑوں جراثیموں کا وجائنا تک پہنچنا قطعی مشکل نہیں۔

قدرت نے ان جراثیموں کے خلاف جنگ لڑنے کی طاقت وجائنا کو دی ہے لیکن یہ طاقت اس صورت میں ملیا میٹ ہو جاتی ہے اگر خاتون وجائنا کا اس طرح خیال نہ رکھے جیسے رکھنا چاہیے۔

جس طرح آنکھیں آشوب چشم کا شکار ہوتی ہیں، ناک سے گاڑھی رطوبتیں نکلنا شروع ہو جاتی ہے، دانتوں میں کیڑا لگ جاتا ہے بالکل اسی طرح وجائنا میں انفیکشن ہو جاتا ہے جو بچے کی تھیلی (واٹر بیگ) پھٹنے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

ہمارے ہاں وجائنا کا ہر طرح کے انفیکشن کو لیکوریا یا گندے پانی سے تعبیر کیا جاتا ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ وجائنا سے نارمل رطوبتوں کا اخراج قدرت کا دفاعی نظام ہے بالکل اسی طرح جیسے آنکھ میں آنسو، کان میں ویکس اور ناک میں بال اور ہلکا پھلکا پانی۔

یہ رطوبتیں اگر مقدار میں زیادہ ہوجائیں، دہی جیسی سفید پھٹکیاں بن جائیں، انڈے کی زردی جیسی پیلی دکھنے لگیں یا دودھ جیسی سفید پڑ جائیں تو پھر سمجھ لیں کہ گڑبڑ ہو گئی۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر وجائنا سے بدبو آنے لگے اور خارش شروع ہوجائے تو اس صورت میں مسئلہ اور بھی خراب ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: زچگی کے عمل کا دوسرا فریق

دنیا جراثیموں سے بھری پڑی ہے، کوویڈ وائرس، پولیو وائرس، چیچک، ٹی بی، ٹائیفائیڈ، پیچش۔۔۔ سب کچھ ہی ان کی دین ہے۔ یہ ایسے دشمن ہیں جو نظر نہیں آتے اور ہر وقت تاک میں رہتے ہیں اور ان کا نشانہ حمل میں تو کبھی نہیں چوکتا کیونکہ حمل میں جسم کی مدافعت کمزور ہو جاتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ بچے کی بڑھوتری تب ہی ممکن ہے جب ماں کاجسم خود کو بھول جائے۔

لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ اگر جراثیم حملہ کریں تو حاملہ عورت کی مدد نہیں کی جا سکتا۔ سائنس اتنی ترقی کر چکی ہے کہ وجائنا پر ہونے والے حملے کو پسپا کردے۔

سب سے پہلے تو حاملہ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ کیا ٹھیک ہے اور کیا نہیں؟ کونسی علامات ظاہر ہورہی ہیں؟ اور طبعیت میں کیا تبدیلی رونما ہو رہی ہے؟

دوسرے مرحلے پر حاملہ کی ڈاکٹر کو اس قابل ہونا چاہیے کہ وہ ان علامات کو سمجھ سکے اور ان کا علاج کر سکے۔ یہاں ہمیں ان ڈاکٹروں سے بہت گلہ ہے جو حمل کی سائنس کو الٹراساؤنڈ کرنے، فولاد کی گولیاں لکھنے اور ڈیلیوری کروانے کے علاوہ کچھ اور نہیں سمجھتے یا توجہ نہیں دیتے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر بچہ وجائنا سے باہر نہ نکل سکے تو؟

ان انفیکشنز کا علاج تو سادہ سا ہے،‘Treat the cause’۔  وجائنا کا اندر سے معائنہ کریں، اپنی آنکھ سے دیکھیں کہ وجائنا کے اندر کیا کچھ پل رہا ہے اور اس کے مطابق علاج تجویز کریں۔ حاملہ عورت کو بھی جاننا چاہیے کہ حمل میں کچھ بھی نارمل سے ہٹا ہوا نظر آئے تو اس پر غور کرے اور جاننے کی کوشش کرے کہ کیا ہو رہا ہے؟

کاش ہم آپ کو وہ سب پڑھا سکتے جو ہم نے برسوں کتابیں ’پھرول پھرول‘ کے، مریضوں کے اندر گھس کے اور اپنے ننھے منے ذہن پر زور دے دے کر سیکھا ہے۔ چلیے جب تک زندگی ہے، کچھ نہ کچھ تو بتاتے ہی رہیں گے۔

یہ ہے ہمارا گائنی فیمنزم ۔۔۔ اپنے جسم کے اشارے سمجھیں اور اس کی حفاظت کریں۔

ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی

آنول بچے دانی بچے کی تھیلی بچے کی تھیلی کا پھٹنا واٹر بیگ واٹر بیگ پھٹنا.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا نول بچے دانی بچے دانی پھٹ جائے پانی کی ہوتا ہے ہے لیکن شروع ہو اور اس ہے اور

پڑھیں:

بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ ختم کرائینگے مراد علی شاہ:نواز‘ شہباز شریف نے  تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی‘ رانا ثنا

اسلام آباد+ سہون (نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع کینال منصوبے پر پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بائے الصوبائی رابطہ رانا ثناء اللہ خان نے اپنے بیان میں کہا کہ قائد محمد نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے پی پی پی سے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے، اکائیوں کے پانی سمیت وسائل کی منصفانہ تقسیم پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، آئینی عہدوں پر رہتے ہوئے بات زیادہ ذمہ داری سے کرنی چاہئے، ہمیں پی پی پی کی قیادت کا بہت احترام ہے۔ 1991ء میں صوبوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور 1992ء کے ارسا ایکٹ کی موجودگی میں کسی سے ناانصافی نہیں ہو سکتی۔ کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا، اس امر کو یقینی بنانے کے لیے ملک میں آئینی طریقہ کار اور قوانین موجود ہیں۔ پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نہروں کے منصوبے کے خلاف سندھ متحد ہے۔ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے نہروں کے منصوبے پر اپنا واضح موقف پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام اس منصوبے کے خلاف متحد اور سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ عمرکوٹ کے عوام نے سازشی عناصر کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ بات چل رہی تھی کہ صرف پیپلز پارٹی ہی کینالز کو بند کروا سکتی ہے اور یہ بات درست ہے کیونکہ ان کینالز کی منظوری نگراں حکومت نے ارسا سے لی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارلیمنٹ ہاؤس میں پہلے ہی یہ واضح کر چکے ہیں کہ ان کینالز کو کسی صورت سپورٹ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن کے دوران عوام نے بھرپور انداز میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا اور حال ہی میں حیدرآباد ڈویژن میں ہونے والا جلسہ بھی ایک شاندار اور بڑا جلسہ تھا۔ مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ یہ تو صرف ایک ڈویژن کا جلسہ تھا، ابھی سکھر، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص اور کراچی میں بھی جلسے ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • فصلوں کے لحاظ سے یہ بہت ہی خراب سال ہے، اسد عمر
  • پانی سمندر میں ضائع نہیں ہو رہا، پانی سمندر کی ضرورت، شہادت اعوان
  • سندھ کا پانی چھینیں گے نہ چوری کریں گے، رانا ثناء
  • فائیوجی اسپیکٹرم کی نیلامی کیوں نہیں ہورہی، پی ٹی اے نے اندر کی بات بتادی
  • یو این او کو جانوروں کے حقوق کا خیال ہے، غزہ کے مظلوموں کا کیوں نہیں،سراج الحق
  • بارشوں سے صورتحال میں بہتری، ارسا نے صوبوں کو پانی کی فراہمی بڑھادی
  • پی ایچ ڈی کا موضوع لوٹا کیوں نہیں ہو سکتا؟
  • بجٹ سے پہلے کینالز منصوبہ ختم کرائینگے مراد علی شاہ:نواز‘ شہباز شریف نے  تحفظات دور کرنے کی ہدایت کر دی‘ رانا ثنا
  • جمہوریت کی مخالفت کیوں؟
  • وقت پر منگنی کا سوٹ کیوں تیار نہیں کیا، شہری نے دکاندار پر مقدمہ کردیا