شلپا شیٹی چہرے پر سوئیاں لگوا کر کونسا ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟ تصویر وائرل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
کیا بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی چمکتی ہوئی جلد اور خوبصورتی کیلئے چہرے پر سوئیاں لگوا کر ٹریٹمنٹ کرواتی ہیں؟َ جانیں وائرل تصویر کی پیچھے حقیقت کیا ہے۔
حال ہی میں شلپا شیٹی نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی۔ جس کو لوگ ان کی چمکتی ہوئی جلد کا راز سمجھ رہے ہیں جبکہ اس تصویر نے اداکارہ کے مداحوں کو بھی خوفزدہ کردیا ہے کیونکہ اس تصویر میں شلپا کے ماتھے، گالوں اور یہاں تک کہ گردن پر سوئیاں لگی دکھائی دے رہی ہیں جو دیکھنے میں خوفناک لگ رہی ہیں۔
A post common by Filmymantra Media (@filmymantramedia)
اس تصویر میں اداکارہ کو بیڈ پر لیٹا ہوا دیکھا جا سکتا ہے اور ان کے چہرے پر بہت سی سوئیاں گُھسی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا، ’میں سائنوس کی وجہ سے ایکیوپنکچر کا علاج کروا رہی ہوں۔‘
شلپا شیٹھی کی اس تصویر کو دیکھ کر مداح یہ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ اداکارہ بیوٹی ٹریٹمنٹ لے رہی ہیں۔ لیکن ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ اداکارہ کی خوبصورتی کا راز نہیں ہے، بلکہ وہ سائنوس کے علاج کے لیے قدرتی علاج کر رہی ہیں۔
دراصل یہ سائنوس سمیت دیگر اہم طبی مسائل کیلیے ایک قدیم چینی طریقہ علاج ہے جس میں چہرے گردن اور سر پر مختلف پوائنٹس پر پتلی پتلی سوئیاں لگائی جاتی ہیں۔
ورک فرنٹ کی بات کریں تو شلپا شیٹی آخری بار فلم ’نکما‘ میں نظر آئی تھیں جو شائقین کو زیادہ متاثر نہ کر سکی۔ تاہم اب جلد ہی اداکارہ کئی بڑے پراجیکٹس میں نظر آنے والی ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ کی حمایت کا اعادہ
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے ہفتے کے روز ایک انسٹاگرام اسٹوری میں غزہ کے بارے میں ڈاکٹرز وداؤٹ فرنٹیئرز کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے غزہ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
20 سال سے زائد خیر سگالی سفیر اور اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یواین ایچ سی آر کی خصوصی سفیر رہنے والی اداکارہ انجلینا جولی کی طرف سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں انسانی امدادی گروپ نے غزہ کی صورتحال کو ’فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے اجتماعی قبر‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی رہنما غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شریک مجرم ہیں، انجلینا جولی
مذکورہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی پر فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے اپنے فوجی حملے کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے اس میں توسیع کی، لوگوں کو زبردستی بے گھر کیا اور جان بوجھ کر ضروری امداد کو روکا۔ ’فلسطینیوں کی زندگیاں ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ ہو رہی ہیں۔‘
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے مہلک حملے غزہ میں انسانی امداد اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی حفاظت کے لیے واضح خطرات ہیں۔
مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا افغانستان کے سماجی کارکن مطیع اللہ ویسا کے نام کھلا خط
ڈاکٹرز وداؤٹ فرنٹیئرز نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا غیر انسانی اور مہلک محاصرہ، فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ انسانی اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکاروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بھی، فوری طور پر اٹھائے۔
پوسٹ میں جنگ بندی کے دوبارہ قیام کی امید بھی ظاہر کی گئی ہے، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 51 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں ہلاک کیا جا چکا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انجلینا جولی پوسٹ ڈاکٹرز وداؤٹ بارڈرز غزہ