ریلی سے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کا سب سے بڑا احمق انسان جو پوری دنیا پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، ہونا تو یہ چاہیئے تھا کہ اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے حکومتی سطح پر احتجاج کیا جاتا لیکن امریکہ کے غلام حکمرانوں نے اپنی غلامی کا حق ادا کردیا اور مذمت تک نہیں کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امریکی سرپرستی میں غزہ میں دوبارہ اسرائیلی جارحیت و جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، خواتین و بچوں سیمت سینکڑوں فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف امریکی قونصلیٹ پر احتجاج کیا گیا، پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں ہزاروں افراد نے بوٹ بیسن تا امریکی قونصلیٹ احتجاجی مارچ کیا۔ شرکاء نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف پُرجوش نعرے لگائے اور مختلف بینرز و پلے کارڈز اُٹھا کر اہل غزہ سے اظہار یکجہتی کیا۔ شرکاء نے مخصوص فلسطینی رومال پہننے ہوئے تھے اورفلسطینی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے۔

امریکی قونصلیٹ پر احتجاج امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر امریکی قونصلیٹ میں یادداشت بھی پیش کی گئی۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں مسلسل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، عالم اسلام کے حکمران اہل غزہ و فلسطین کی حمایت کرنے کے بجائے امریکہ کی خوشنودی میں لگے ہوئے ہیں، فلسطین فلسطینیوں کی سرزمین ہے،انہیں کوئی طاقت بے دخل نہیں کر سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل ناجائز ریاست ہے اسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا، بیت المقدس کا تحفظ ہمارے ایمان کا تقاضہ ہے، عالم اسلام کے ظالم حکمران اپنے لوگوں پر تو ظلم و تشدد کرتے ہیں لیکن امریکہ کے سامنے بھیگی بلی بن جاتے ہیں، بد قسمتی سے مسلم حکمرانوں کی کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی، غزہ کے مسلمان غزوہ بدر کی مثال کو تازہ کررہے ہیں اور قربانیاں دے رہے ہیں لیکن جھکنے کے لیے تیار نہیں ہیں، 17 ماہ تک بے سہارا فلسطینی اپنا دفاع کرتے رہے اور ان کی تاریخی مزاحمت نے اسرائیل کو معاہدہ کرنے پر مجبور کیا۔

احتجاجی مظاہرے سے اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نوید علی بیگ، جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سکریٹری عبد الرزاق خان، امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مولانا مدثر انصاری، امیر جماعت اسلامی ضلع ائیر پورٹ محمد اشرف، امیر ضلع وسطی سید وجیہ حسن، فلسطین فاونڈیشن کے رہنما ڈاکٹر صابر ابومریم، ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی حافظ آبش صدیقی و دیگر نے خطاب کیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ کی قیادت میں نائب امراء کراچی مسلم پرویز اور نوید علی بیگ نے امریکی قونصلیٹ میں یادداشت پیش کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی کراچی امریکی قونصلیٹ

پڑھیں:

کراچی، آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں کیخلاف احتجاج

احتجاجی مظاہرے سے آئی ایس او کراچی کے صدر سروش رضا، ہیت ائمہ مساجد و علمائے امام یہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق تقوی اور سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے اسرائیلی حمایت یافتہ تنظیم "شراکہ" کی پاکستان میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں اور فلسطین میں جاری صہیونی جارحیت کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں مرد و خواتین شرکاء کی بڑی تعداد شریک تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر اسرائیل مخالف نعرے درج تھے، جبکہ فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے آئی ایس او کراچی کے صدر سروش رضا، ہیت ائمہ مساجد و علمائے امام یہ پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا سید صادق رضا تقوی اور سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں کیخلاف احتجاج
  • فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی
  • امیر جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
  • جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ
  • جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، اسلام آباد میں ریڈ زون سیل  
  • حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے: لیاقت بلوچ
  • 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے، منعم ظفر خان
  • امریکا فلسطینیوں کے قتل میں برابر کا شریک ہے: حافظ نعیم الرحمان
  • 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے: منعم ظفر