فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں ملاقات کی جس میں بلوچستان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف اور وفاقی وزیر قانون کی ملاقات میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار بھی موجود تھے۔ 

صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا اور صدر بلوچستان ہائی کورٹ بار عطاء اللّٰہ لانگو نے بلوچستان کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ 

اس موقع پر نواز شریف نے دونوں وکیل رہنماؤں کو بلوچستان کی صورت حال پر کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے حکومت کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بلوچستان کی صورت حال نواز شریف کورٹ بار

پڑھیں:

پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف

اسد ملک : نواز شریف نے  صحافیوں اور لیگی ورکرز سے ملاقات کی  غیر رسمی گفتگو  میں کہا پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے۔   اپنی صحت کے حوالے سے نواز شریف نے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں غلط خبر پھیلائی گئی تھی 
نواز شریف نے کہا وزیراعظم شہباز شریف بہترین کام کررہے ہیں۔سب کو ملکر پاکستان کی ترقی کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ میری صحت بلکل ٹھیک ہے غلط خبر پھیلائی گئی۔شہباز شریف نے گرتی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کردیا ہے۔مریم نواز شریف نے پنجاب میں ترقی کی نئی منازل طے کی ہیں۔پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہو رہا ہے۔ مریم نواز پنجاب میں کوئی بھی کام میرٹ کے خلاف نہیں کر  رہیں۔ لاہور کی بحالی کیلئے بہت سے منصوبے چل رہے ہیں۔ لاہور کو اصلی حالت میں بحال کریں گے۔پی آئی اے بند کروانے والے کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔

صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

متعلقہ مضامین

  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  •   وزیر اعظم کی ترکیہ کے صدر رجب طبیب سے ملاقات
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
  • ’پانی چوری نامنظور‘، سینیٹ میں وزیر قانون کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے نعرے، پی پی کا واک آؤٹ
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
  • بلوچستان کا بحران اور نواز شریف
  • 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد مزید کسی ترمیم کی ضرورت نہیں: اعظم نذیر تارڑ
  • لاہور ہائیکورٹ نے خلع کی صورت میں خواتین کے حق مہر کے حوالے سے اصول وضع کردیے
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا عمان کے وزیرِ خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ