رجب طیب اردگان کے انتباہ کے باوجود مظاہرین تیسرے روز بھی ترکیہ کی سڑکوں پر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, March 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں تُرک اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ راستوں اور پلوں کی بندش کی وجہ سے مظاہرین ایک خاص مقام پر جمع نہیں ہو سکتے تھے اسلئے انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر اجتماعات منعقد کئے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ میں حزب اختلاف کے رہنماء "اوگور اوزل" نے اعلان کیا کہ 3 لاکھ سے زائد افراد نے استنبول میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کی عمارت کے سامنے ایک بڑا اجتماع سے خطاب میں کہا کہ ہم 3 لاکھ افراد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راستوں اور پلوں کی بندش کی وجہ سے مظاہرین ایک خاص مقام پر جمع نہیں ہو سکتے تھے اس لئے انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر اجتماعات منعقد کئے۔ واضح رہے کہ ترکیہ کی سیکورٹی ایجنسیز نے 2028ء کے صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے والے امیدوار "اکرم امام اوغلو" کو گزشتہ بدھ کے روز گرفتار کر لیا۔ اُن کی یہ گرفتاری کرپشن کے الزامات کے بعد عمل میں آئی۔ اکرم امام اوغلو اس وقت استنبول کے مئیر ہیں۔ اُن کے علاوہ درجنوں برجستہ شخصیات، صحافی اور تاجر بھی حراست میں لئے گئے ہیں۔ ان گرفتاریوں کے بعد تُرک حکومت نے 4 روز کے لئے کسی قسم کے سیاسی اجتماع پر پابندی لگا دی۔
اکرم امام اوغلو کی گرفتاری استنبول یونیورسٹی کی جانب سے اُن کی ڈگری منسوخ کرنے کے بعد عمل میں آئی۔ ڈگری کی منسوخی کے بعد وہ عملی طور پر صدارتی مقابلے کی دوڑ سے باہر ہو چکے ہیں کیونکہ ترکیہ کے بنیادی آئین کی رو سے ملک کے اعلیٰ ترین عہدے کے انتخاب لڑنے کے لئے یونیورسٹی کی ڈگری ہونا لازمی ہے۔ تُرک حکومت کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس بھونڈی حرکت کا مقصد آئندہ انتخابات میں رجب طیب اردگان کے مقابلے میں ایک مضبوط امیدوار کو راستے سے ہٹانا ہے۔ جب کہ حکومتی عہدیداروں نے ان الزامات کو مسترد کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت کسی بھی دباو کے بغیر کام کرتی ہے۔ دوسری جانب سیاسی افراتفری ترکیہ کی اقتصاد پر اثر انداز ہو رہی ہے۔ رویٹرز کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی اسٹاک مارکیٹ رواں ہفتے 2008ء کے مالیاتی بحران میں لیمن برادرز بانک کے خاتمے کے بعد بدترین تباہی کے دہانے پر ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے ترکیہ کی کا کہنا کے بعد
پڑھیں:
وعدہ کرتا ہوں بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے، سردار سلیم حیدر
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ پوری ذمہ داری اور گارنٹی سے وعدہ کرتا ہوں کہ بلاول بھٹو زرداری اس ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلاول کے وزیراعظم بننے سے پاکستان، پنجاب اور پنڈی ڈویژن کی تقدیر بدلے گی، ہمارا پنجاب خصوصاً چکوال قدرتی وسائل سے مالامال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چکوال حکومت کو ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرتا ہے، بھاری ٹیکسز کے بعد بھی چکوال کو ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ناانصافی کے خلاف پیپلزپارٹی آواز اٹھائے گی، چکوال سیمٹ فیکٹری کے مزدوروں کو انکے بقایا جات دلا کر رہوں گا۔