پاکستان میں سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کر دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے سنگ میل ہے، تمام سکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایلون مسک کی کمپنی سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کر دیا گیا۔ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے سنگ میل ہے، تمام سکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا۔ جمعہ کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ سٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن پر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ڈیجیٹل ترقی کی جانب گامزن ہے۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر انٹرنیٹ نظام کی بہتری کے لیے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے، سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے سنگ میل ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی کہ پاکستان میں انٹرنیٹ نظام کو بہتر بنایا جائے، سیٹلائٹ انٹرنیٹ جیسے جدید حل سے ملک میں کنیکٹیویٹی میں بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے “ہول آف گورنمنٹ” اپروچ کے تحت تمام اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ وزیر آئی ٹی نے کہا کہ سائبر کرائم ایجنسی، سکیورٹی ایجنسیز، پی ٹی اے اور سپیس اتھارٹی نے کلیدی کردار ادا کیا، تمام سکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے سٹارلنک کی فیس ادائیگی اور دیگر لائسنسنگ ضروریات کو مکمل کرے گا، پاکستان میں سٹارلنک کی آمد سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سٹارلنک کو عارضی این او سی جاری سیٹلائٹ انٹرنیٹ کہ وزیراعظم پاکستان میں کی ہدایت پر سٹارلنک کی نے کہا کہ آئی ٹی کے لیے
پڑھیں:
اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہور میں اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام عظیم الشان غزہ مارچ منعقد کیا گیا۔ صدر حافظ محمد سلمان اعظم نے وزیراعظم سے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے ایک بار پھر اس مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ اس موقع پر لاہور بھر سے نوجوانوں نے فلسطینی پرچم تھامے ریلی میں بھرپور شرکت کی۔ اہلحدیث یوتھ فورس نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا سینیٹر ساجد میر اور حافظ عبدالکریم کی قیادت میں اسرائیل کیخلاف اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی جاتی رہے گی۔حافظ سلمان اعظم نے کہا وزیراعظم شہباز شریف ایک بار پھر او آئی سی اور اقوام متحدہ سے رجوع کریں تاکہ فلسطینوں پر جاری مظالم اور بربریت کو روکا جاسکے۔ حافظ عبدالغفور مدنی نے کہا وزیراعظم نے پہلے بھی فلسطینی عوام کیلئے بھرپور موقف اختیار کیا۔