پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر مسافروں کیلئے خوشخبری، کرایوں میں کمی کا نوٹفیکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
لاہور:
پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے دوران مسافروں کو خوش خبری سنا دی اور کرایوں میں بڑی کمی کرتے ہوئے نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عیدالفطر کے پہلے تینوں روز تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر خصوصی رعایت دی جائے گی اور ریلوے کرایوں پر خصوصی رعایت صرف عید الفطر کے تینوں روز تک ہی ہوگی۔
مزید بتایا گیا کہ ایڈوانس بکنگ پر بھی کرایوں میں 20 فیصد کمی کااطلاق ہوگا تاہم 20فیصد کرایوں میں کمی کا اطلاق عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔
پاکستان ریلوے نے کرایوں میں 20 فیصد کمی کےلیے تمام بکنگ دفاتر کو اس رعایت پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان ریلوے کرایوں میں
پڑھیں:
پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج روانہ ہو گی
لاہور:قومی ائیرلائین پی آئی اے کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع ہونے سے قبل روڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔
روڈ شو میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے بھر پور شرکت کی۔
پی آئی اے آج سے لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں شروع کر رہی ہے۔ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پی آئی اے کا 20 اپریل سے لاہور سے باکو کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان
خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر، لذیذ کھانوں، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں۔ پی آئی اے لاہور کو مزید نئی پروازیں دینے کی منصوبہ بندی کررہا ہے.
روڈ شو میں شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی آئی اے کی باکو کی پہلی پرواز 174 مسافروں کو لے کر آج صبح روانہ ہو گی۔