عمران خان سے متعلق سوال، امریکا کارد عمل دینے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی، امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پروا ہے
ٹرمپ کو عہدہ سنبھالے صرف 8ہفتے ہوئے ہیں، ہمارے ارد گرد بہت کچھ ہو رہا ہے، تبصرہ نہیں کروں گی
امریکا نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے متعلق سوال پرکسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس سے میڈیا بریفنگ کے دوران سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے متعلق سوال کیا گیا، تاہم انہوں نے سوال پر ردعمل دینے سے انکار کر دیا۔ٹیمی بروس نے کہا کہ کسی دوسرے ملک کے اندرونی معاملات پربات نہیں کی جائے گی، امریکا کو اپنے پڑوسیوں کی پروا ہے ۔پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ پاکستان میں مقبول سیاسی رہنما عمران خان گزشتہ چند سال سے جیل میں ہیں، اس پر ترجمان نے کہا کہ کیا آپ بھی اپنا تعارف کروا سکتے ہیں؟ ہم پہلی بار مل رہے ہیں، اس پر صحافی نے کہا کہ میرا نام جلیل آفریدی ہے اور میرا تعلق فرنٹیئر پوسٹ سے ہے ۔ٹیمی بروس نے کہا آپ سے مل کر خوشی ہوئی، اس کے بعد صحافی نے سوال دہرایا کہ پاکستان میں مقبول رہنما عمران خان گزشتہ 2 سال سے جیل میں قید ہیں، اور اس عرصے میں پاکستان میں ہر چیز، خواہ وہ جمہوریت ہو، خواتین کے حقوق ہوں، سب کچھ بکھر چکا ہے ۔انہوں نے استفسار کیا کہ کہ صدر ٹرمپ انتخابات سے قبل پاکستان کے بارے میں بہت کچھ کہہ رہے تھے اور امریکا میں ان کے ہزاروں نئے ووٹرز اور لاکھوں پاکستانی ان سے توقع کر رہے ہیں کہ وہ اس ملک کے حوالے سے کسی قسم کا اقدام کریں گے ، کیا آپ کے ذہن میں کچھ ہے یا آپ نے صدر کی بات سنی ہے ؟ٹیمی بروس نے جواب دیا کہ جو میں آپ کو بتا سکتی ہوں، جیسا کہ میں نے ابھی ترکیہ کے بارے میں سنا، وہ یہ ہے کہ میں کسی دوسرے ملک کے اندرونی فریم ورک پر تبصرہ نہیں کروں گی، میں جانتی ہوں، صدر ٹرمپ کو عہدہ سنبھالے صرف 8ہفتے ہوئے ہیں، اور دنیا میں ہمارے ارد گرد بہت کچھ ہو رہا ہے ۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ’میں سمجھتی ہوں کہ صدر ٹرمپ اور سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ ہمیں اس چیز کی پروا ہے کہ ہمارے پڑوس میں کیا ہو رہا ہے ، اس بات کی پروا ہے کہ دنیا میں کیا ہو رہا ہے ، اور اس کا ثبوت ہمارے اقدامات سے ملتا ہے ، آپ کا بہت شکریہ۔’غزہ پر اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری کے حوالے سے سوال کے جواب میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ جی ہاں، یہ خوفناک ہے ، یہ 21 ویں صدی ہے ، اور دہشت گرد گروہوں، ایران کے ڈیتھ اسکواڈز، ایسے ادارے جن کی مصائب میں سرمایہ کاری ہے ، (لوگوں بالخصوص غزہ والوں) کو توپ کے چارے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ، جس کی دنیا دہائیوں سے مذمت کرتی رہی ہے ، اور آخر کار ہم اس نہج پر پہنچ چکے ہیں۔ٹیمی بروس نے کہا کہ ہم نے اس کے خاتمے کی ضرورت کے فریم ورک کے اندر کافی بات چیت کی ہے ، اور شروع میں صدر ٹرمپ اور سیکریٹری خارجہ روبیو نے ایک نئے طریقے کا مطالبہ کیا کہ ہم اس کو کس طرح ختم کرسکتے ہیں، حماس کے پاس جنگ بندی کے دوسرے مرحلے تک جاری رہنے کے لیے ایک پل کی پیشکش تھی، جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ حماس کی جانب سے یہ متحرک چیز نہیں تھی اور یہ حماس کے مزید فیصلوں کا خوفناک نتیجہ ہے جو مصائب کو جاری رکھے ہوئے ہیں ، لیکن یہ سب سے بڑا نتیجہ رہا ہے ۔صحافی نے سوال کیا کہ وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور یوکرین کے درمیان معدنیات کے معاہدے سے آگے بڑھ گیا ہے ، کیا اس پر پہلے ہی اتفاق ہو چکا ہے اور اس پر دستخط ہو چکے ہیں؟ٹیمی بروس نے کہا کہ اس وقت ہم بہت ساری چیزوں سے نمٹ رہے ہیں، یہ ایسی چیز نہیں ہے جس پر اس وقت بات کی جا رہی ہے ، لہٰذا میں یہ نہیں کہہ سکتی کہ مزاج کیا ہے ، لیکن میں صرف ان کا حوالہ دوں گی کہ انہوں نے اس پر کس طرح تبصرہ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج صدر ٹرمپ نے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی سے بات کی، جیسا کہ صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایک بہت اچھی ٹیلی فون کال تھی، (زیادہ تر بحث ہوئی)، صدر پیوٹن کے ساتھ کل کی کال کی بنیاد پر تاکہ روس اور یوکرین دونوں کو ان کی درخواستوں اور ضروریات کے مطابق ہم آہنگ کیا جا سکے ۔امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے گزشتہ ہفتے پیوٹن سے ملاقات کی تھی، گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ لاوروف سے بات کی تھی، وزیر خارجہ روبیو اور قومی سلامتی کے مشیر والٹز نے جدہ میں یوکرین کے وفد سے ملاقات کی، آنے والے دنوں میں سعودی عرب میں مذاکرات جاری رہیں گے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ٹیمی بروس نے کہا کی پروا ہے نے کہا کہ ہو رہا ہے صحافی نے انہوں نے نے سوال ملک کے بات کی کیا کہ
پڑھیں:
امریکی سپریم کورٹ نے وینزویلا کے باشندوں کی جبری ملک بدری روک دی
امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد قومی اور بین الاقوامی فیصلوں میں غیر معمولی تبدیلیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ ایسا ہی ایک فیصلہ امریکا میں مقیم جنوب امریکائی ملک وینزویلا کے باشندوں کا جبری امریکا بدر کیا جانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مستقل رہائش کو فروغ دینے کے لیے امریکا نے نیا ویزا متعارف کرا دیا
تاہم امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جبری بیدخلی کے اقدام پر یہ کہہ کر روک لگا دی ہے کہ وینزویلا کے تارکین وطن کو تاحکم ثانی امریکا بدر نہیں کیا جا سکتا۔
بین الاقوامی میڈیا روپورٹ کے مطابق وینزویلا کے تارکین وطن نے ایک درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ سے جبری بیدخلی کے معاملے پر مداخلت کی استدعا کی تھی۔
سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ انہیں عدالتی جائزے کے بغیر جبری بیدخلی کا سامنا ہے۔
دوسری جانب امریکی انتظامیہ نے بیدخل کیے جانے والوں کو تارکین وطن گینگ کے اراکین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کے خلاف آخری کامیابی وائٹ ہاوس ہی کی ہوگی۔
اس معاملے میں یہ بات اہم ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ابھی تک کوئی ایسا اشارہ نہیں دیا کہ وہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کرے گی۔
یاد رہے اس سے قبل بھی امریکی انتظامیہ وینزویلا کے 200 سے زائد تارکین وطن اورکلمر گارشیا سمیت السلواڈور کے کئی شہریوں کو جیلوں میں بھیج چکی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکا امریکا بدر امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ انتظامیہ ڈونلڈ ٹرمپ وینزویلا