سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز عید الفطر ہونے کے امکانات
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز یعنی 31 مارچ کو عید الفطر ہونے کے امکانات ہیں۔
ماہر فلکیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے ،چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی۔
ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کہتے ہیں سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، 30مارچ کو دنیا بھر کے تمام حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔
29مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 4 گھنٹے 37 منٹ، جبکہ 30مارچ کو چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہوگی۔
کراچی میں 30 مارچ کو چاند کی عمر 26 گھنٹے 50 منٹ ،اسلام آباد میں 26 گھنٹے 29 منٹ ہوگی،پشاور میں چاند کی عمر 26 گھنٹے 35 منٹ ہوگی۔
ماہر فلکیات کے مطابق 29مارچ کو امریکا میں چاند ٹیلی سکوپ کی مدد سے نظر آنے کے امکانات ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چاند کی عمر کے امکانات میں چاند مارچ کو
پڑھیں:
شاہ رخ خان نے فٹنس کیلئے اپنی روٹین میں بڑی تبدیلی کرلی، وجہ بھی بتادی
بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے فٹ رہنے کے لیے اپنے روزمرہ کے معاملات میں بڑی تبدیلی کرلی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران شاہ رخ نے بتایا کہ انہوں نے اپنی فٹنس روٹین میں ایک اہم تبدیلی کرتے ہوئے اپنی نیند کے معمولات کو بہتر بنایا ہے۔
شاہ رخ خان نے بتایا کہ وہ اب 4 گھنٹے کی نیند کی بجائے 5 سے 6 گھنٹے سوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ نیند سے پٹھوں کی بہتر بحالی ممکن ہے اور جسم تھکن کے باوجود بھی کام جاری رکھتا ہے۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ کبھی کبھار جسم تھک جاتا ہے لیکن دل کبھی نہیں تھکتا اور اسی جذبے سے وہ مسلسل کام کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ طبی ماہرین کے مطابق ورزش کے بعد پٹھوں کی مرمت اور نشوونما کے لیے نیند نہایت ضروری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سب سے مؤثر پٹھوں کی بحالی گہری نیند کے دوران ہوتی ہے جس میں 7 سے 9 گھنٹے کی معیاری نیند اہم کردار ادا کرتی ہے۔