اسلحہ و منشیات برآمدگی کیس، ملزم کامران قریشی کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے غیر قانونی اسلحے اور منشیات برآمدگی کیس میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے والد ملزم کامران اصغر قریشی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس نے ملزم کامران اصغر قریشی کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔
سماعت کے آغاز پر عدالت نے ملزم سے سوال کیا کہ پولیس نے آپ پر تشدد کیا ہے؟ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ میرے جسم کے نازک حصوں پر تشدد کیا گیا ہے، عدالت نے عملے کو ہدایت کی کہ ملزم کو چیمبر میں لے جاکر معائنہ کیا جائے۔
ڈپٹی پبلک پراسیکیوٹر شکیل عباسی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم سے اسلحے اور منشیات کی سپلائی سے متعلق تفتیش کرنی ہے، ملزم سے تفتیش کرنا پولیس کا حق ہے، ملزم انتہائی شاطر ہے جو تعاون نہیں کر رہا۔ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو 18 مارچ کو گھر کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کا بیٹا گرفتار ہے، وہ اپنے بیٹے کا دفاع کر رہا تھا۔
سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم نے پراسکیوشن، ججز، میڈیا والوں کو بھی دھمکیاں دی ہیں، ملزم نے مصطفیٰ عامر کے قتل کے بعد اپنے بیٹے کو روپوش ہونے کا کہا تھا، ملزم سوشل میڈیا پر دھمکیاں دیتا ہے، سب چیزیں ریکارڈ پر موجود ہیں پراسیکیوشن کی جانب سے کیس پراپرٹی عدالت میں پیش کردی گئی۔عدالت نے ملزم کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرکے ملزم کو اپنے وکیل سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
کامران قریشی نے موقف اپنایا کہ درج کی گئی ایف آئی آر مجھے پڑھائی گئی نہ دکھائی گئی، مجھے 18 مارچ کو گرفتار کیا گیا، میں نے 15 پر بھی کال کی تھی، میرے گھر کا دروازہ توڑا گیا ہے، میرا ملازم بھی موجود تھا مگر اب پتا نہیں کہاں ہے۔
ملزم کے وکیل نے کہا کہ ایجنسیاں ہزار مرتبہ ملزم کے گھر جاچکی ہیں کچھ نہیں ملا، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کو ایف آر کی کاپی دی جائے اور اس کا طبی معائنہ کروایا جائے۔
دریں اثنا ملزم کامران قریشی نے اپنے رویے سے دل آزاری پر معذرت کرلی، کامران قریشی کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں وہ کہہ رہاہے کہ اگر ارمغان نے کسی کو قتل کیا ہے تو اسے سزا ملنی چاہئے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کامران قریشی ملزم کامران عدالت نے کہ ملزم ملزم کو ملزم کا کیا کہ
پڑھیں:
اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
انسداد دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق وفاقی وزیر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں، جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملہ اور پولیس سٹیشن کو جلانے کے مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور کر لی۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں اسد عمر کے پرانے ضمانتی مچلکے بحال کر دیئے، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی، وکیل نے موقف اختیار کیا کہ 2 ماہ پہلے اسد عمر کے پیش نہ ہونے پر ضمانت کی درخواستیں خارج ہوئی تھیں۔ اسد عمر کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پرانے ضمانتی مچلکے بحال کئے جائیں، اسد عمر گزشتہ دنوں بیمار تھے۔