میں جہاں سے آیا ہوں وہاں کوئی کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتا، حسن نواز
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز کا کہنا ہے کہ میں جہاں سے آیا ہوں وہاں کوئی کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتا۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دی، 5 میچز کی سیریز میں دو میچز نیوزی لینڈ جب کہ ایک پاکستان کے نام رہا۔
22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
اس سے قبل بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکورکی تھی۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ میرے گاؤں میں کوئی فرسٹ کلاس کرکٹر بھی نہیں تھا اور میں وہاں سے کھیل گیا، میرے پسندیدہ کرکٹر شعیب ملک ہیں۔
واضح رہے کہ حسن نواز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دو ٹی 20 میچز میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے لیکن پھر انہوں نے آکلینڈ میں شاندار سنچری اسکور کرکے اپنے انتخاب کو درست ثابت کردیا۔
حسن نواز نے پہلی گیند آرام سے کھیلی پہلا رن بنایا تو اطمینان کا سانس لیا پھر پانچویں گیند پر پہلا چوکا لگایا اس کے بعد وہ نہ رکے اور 7 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔
لیہ میں سہولیات نہ تھیں، اسلام آباد آئے اور کشمیر پریمیئر لیگ میں رن بنائے تو وسیم اکرم نے تعریف کی تھی۔
چیمپئنز ٹی 20 کپ میں کارکردگی دکھانے پر نیوزی لینڈ جانے کا ٹکٹ ملا، آکلینڈ میں انہوں نے بتادیا کہ ہنر کو چانس ملے تو پنپتا ہے
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مراد علی شاہ کا ہر قیمت پر نہریں نہ بننے دینے کا اعلان
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ— فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہر قیمت پر نہروں کو نہ بننے دینے کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ ہر گارنٹی دینے کے لیے تیار ہوں کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے نہروں کا منصوبہ بننے نہیں دے گی۔
انہوں نے کہا ہے کہ امید ہے وزیرِ اعظم انصاف سے کام لیں گے، وزیرِ اعظم کو بھی نہروں کے معاملے پر نتائج کی سنگینی کا اندازہ ہے۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ کو سندھ کے کسانوں سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ جولائی 2024ء سے نہری منصوبے پر کام اور نومبر سے ایکنک میں منظوری رکی ہوئی ہے، ہم اس بات پر ناخوش ہیں کہ اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وکیل اور قوم پرست احتجاج ضرور کریں مگر اپنے لوگوں کو تکلیف دینے سے گریز کریں۔
وزیرِاعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی اور مظاہرین کا مقصد ایک ہے، اگر ہم ناکام ہوئے تو پھر ہم بھی ہر طرح سے احتجاج کریں گے۔