ارمغان کا والد کامران قریشی گرفتاری کے بعد پولیس کیلئے دردِ سر بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء) مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کا والد کامران قریشی گرفتاری کے بعد پولیس کیلیے درد سربن گیا، کبھی بیٹے سے ملوانے کیلیے چیخ پکار کرتا رہا تو کبھی پولیس کو للکارتا رہا۔تفصیلات کے مطابق مصطفی قتل کیس کے ملزم ارمغان کا والد کامران گرفتاری کے بعد پولیس کیلیے دردسربن گیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ حراست میں اہلکاروں کے ساتھ جارحانہ رویہ اختیارکرلیا اور بیٹے سے ملوانے کیلیے چیخ پکار کر کے تھانہ سر پراٹھا لیا۔
(جاری ہے)
ملزم ارمغان کا والد پولیس کو متضاد بیان دے کر الجھانے کی کوشش بھی کررہا ہے، اس سے پہلے وکیلوں اور صحافیوں کے ساتھ بھی الجھتا رہا ہے۔بعد ازاں ارمغان کیوالد نے صحافیوں کو دھمکیاں دینے پر معافی مانگ لی اور کہا میڈیا سچائی دیکھا رہا تھا لیکن مجھے اپنا بیٹا نظر آرہا تھا، میری وجہ سیاگرکسی صحافی کی دل آزاری ہوئی تومعافی چاہتا ہوں۔یاد رہے پولیس نے مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی کو گرفتار کیا تھا، ملزم سے دو سو گرام آئس اور غیرقانونی اسلحہ برآمد ہوا، جس کے بعد منشیات اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارمغان کا والد والد کامران کے بعد
پڑھیں:
انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
انسداد دہشتگردی عدالت سے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 April, 2025 سب نیوز
لاہور: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف 5 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے لاہور میں احتجاج اور پولیس پر تشدد کا معاملے کے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ پولیس نےکئی بار شامل تفتیش ہونے کےلیے طلب کیا لیکن علی امین گنڈا پور سمیت دیگر شامل تفتیش نہیں ہورہے، ملزمان 5 اکتوبر کے احتجاج اور پولیس پر تشدد کے مقدمات میں مطلوب ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر علی امین، حماد اظہر، سعید سندھو اور شہباز احمد کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جب کہ عدالت نے تمام افراد کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین نے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور پر عمل کیا ہے، وزارت خارجہ وزیراعظم شہباز شریف کا دو روزہ دورہ ترکیہ غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی جامشورو: مسافر وین پہاڑی سے گر گئی، خواتین اور بچوں سمیت 16 افراد جاں بحق سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں صنم جاوید اور شیخ رشید کی بریت پر حکومت کو عدالت کا دو ٹوک پیغام اسلام آباد میں تاریخ رقم: 35 روز میں انڈر پاس کی تعمیر کا آغاز وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم