محمد شہباز شریف کی مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ کی ادائیگی
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، محمد شہباز شریف نے مسجد نبویؐ میں نماز جمعہ ادا کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد عمرہ کی ادائیگی کے لیے اپنے وفد کے ہمراہ بذریعہ ٹرین مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 4 روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم شہبازشریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے دفاعی اور سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا اور باہمی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شہباز شریف اور سعودی
پڑھیں:
ادائیگی کے باوجود 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ
رواں برس 67 ہزار پاکستانیوں کے اخراجات ادا کرنے کے باوجود حج کی سعادت سے محروم رہ جانے کا خدشہ ہے۔
حج آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان اس حوالے سے سارا ملبہ سعودی آن لائن پیمنٹ سسٹم پر ڈال رہی ہے تو وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے ہوپ کو مناسب وقت دیا گیا تھا تاخیر کی ذمہ دار وہ خود ہے۔
اسلام آباد میں خصوصی گفتگو میں سردار یوسف نے متاثرہ عازمین کیلئے اب دعائیں ہی آخری آسرا بھی قرار دے دیں۔ وزیر مذہبی امور نے کہا کہ سعودی عرب نے رقوم کی ادائیگی کیلئے ڈیڈ لائن دے رکھی تھی، ہوپ کی رقوم بروقت نہ پہنچیں،نجی اسکیم کےتحت 23 ہزارعازمین جا سکیں گے۔
سردار یوسف نے تصدیق کی کہ 67 ہزار عازمین کا مسئلہ باقی ہے،وزارت نے ہوپ کو کئی یاد دہانیاں کروائیں، 14 فروری کی مقررہ تاریخ تک پراسس مکمل کرنے کا کہا جاتا رہا، سعودی وزارت حج وعمرہ سے ٹائم لائن معاہدے میں ہوپ کا نمائندہ موجود تھا، ہوپ کو 10 جنوری سے 10 فروری تک حج بکنگ کی اجازت دی تھی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ دعا کریں،حکومت تو تمام عازمین کو حج پر بھیجنے کیلئے کوشاں ہے، سعودی عرب نے اجازت دے دی تو ویزہ مدت میں توسیع بھی مل جائے گی۔
Post Views: 1