Al Qamar Online:
2025-04-22@06:27:44 GMT

ملک میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق ایک اور پیش گوئی

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

لاہور:رمضان المبارک کے اختتام اور عید الفطر کی تاریخ کے تعین کے حوالے سے پاکستان میں نئی پیش گوئی سامنے آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غیر سرکاری رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے فلکیاتی اور سائنسی شواہد کی بنیاد پر بتایا ہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند 30 مارچ کو نظر آنے کا قوی امکان ہے، جس کے بعد عید الفطر 31 مارچ کو منائی جا سکتی ہے۔

خالد اعجاز مفتی کے مطابق شوال کا نیا چاند 29 مارچ کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 58 منٹ پر پیدا ہوگا۔ چاند کی رویت کے لیے فلکیاتی اصولوں کے تحت چند بنیادی شرائط ہوتی ہیں، جن میں چاند کی عمر کم از کم 18 گھنٹے ہونا اور غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان کم از کم 40 منٹ کا فرق ہونا شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 30 مارچ کی شام یعنی 29 رمضان المبارک کے غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 26 گھنٹے سے زائد ہوگی۔ اس کے علاوہ غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان فرق مختلف شہروں میں درج ذیل ہوگا:

کراچی: 69 منٹ

جیوانی: 71 منٹ

کوئٹہ اور لاہور: 74 منٹ

اسلام آباد: 76 منٹ

پشاور اور مظفرآباد: 77 منٹ

گلگت: 78 منٹ

چونکہ یہ فرق 40 منٹ کی کم از کم حد سے کہیں زیادہ ہے، اس لیے اگر موسم صاف رہا تو 30 مارچ کی شام چاند با آسانی نظر آ سکے گا اور 31 مارچ کو عید الفطر منائی جا سکتی ہے۔

انہوں نے وضاحت میں بتایا کہ بعض اوقات جب چاند تاخیر سے نظر آتا ہے تو اگلی شام اس کی موٹائی زیادہ محسوس ہوتی ہے، جس پر لوگ سوشل میڈیا پر یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ کہیں علمائے کرام نے ایک روزہ تو نہیں کھا لیا؟

خالد اعجاز مفتی نے وضاحت کی کہ اگر چاند 29 مارچ کی شام کو نظر آتا تو اس کی عمر صرف ایک گھنٹہ اور چند منٹ ہوتی جو انسانی آنکھ سے نظر آنا ممکن نہیں،لیکن جب چاند کی رویت ایک دن بعد ہوتی ہے تو اس کی عمر 51 گھنٹے تک پہنچ جاتی ہے، جس کے باعث وہ زیادہ روشن اور موٹا دکھائی دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض افراد کو شبہ ہوتا ہے کہ چاند 2 دن کا نظر آ رہا ہے۔

سائنسی بنیادوں پر چاند کے نظر آنے اور فلکیاتی شواہد کے واضح ہونے کے باوجود ہر سال رویتِ ہلال پر تنازعات جنم لیتے ہیں۔ خالد اعجاز مفتی نے بتایا کہ اسلامی مہینوں میں تقریباً 10 مہینے ایسے ہوتے ہیں جب دنیا بھر میں ایک ہی دن چاند نظر آتا ہے لیکن رمضان اور شوال کے مہینوں میں یہ فرق زیادہ نمایاں ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کا طریقہ کار دیگر ممالک سے مختلف ہے۔ سعودی رویتِ ہلال کمیٹی چاند کی پیدائش کے بعد چاہے وہ غروب آفتاب کے ایک منٹ بعد ہی غروب ہو جائے اسے نظر آ جانے کا اعلان کر دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سعودی عرب کی پیروی کرنے والے ممالک، جیسے افغانستان اور بعض پاکستانی علاقوں میں بھی قبل از وقت چاند نظر آنے کے دعوے کیے جاتے ہیں۔

خالد اعجاز مفتی نے واضح کیا کہ شریعت کے مطابق روزہ اور عید چاند دیکھ کر ہی رکھنے اور منانے چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ چاند پشاور میں نظر آجائے لیکن کراچی، کوئٹہ اور لاہور میں نہ آئے کیونکہ ان شہروں میں مطلع عام طور پر زیادہ صاف ہوتا ہے۔

اگرچہ 30 مارچ کی شام پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی قوی ہیں لیکن حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی۔ پورے ملک میں عید الفطر کا فیصلہ اسی کمیٹی کے اعلان کے مطابق کیا جائے گا۔

خالد اعجاز مفتی نے عوام سے درخواست کی کہ وہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے فیصلے کا انتظار کریں اور اس کے مطابق ہی عید منائیں۔ انہوں نے کہا کہ فلکیاتی اور سائنسی شواہد کی روشنی میں 30 مارچ کی شام پاکستان میں چاند نظر آ سکتا ہے، جس کے بعد 31 مارچ کو عید الفطر ہونے کا قوی امکان ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: خالد اعجاز مفتی نے پاکستان میں مارچ کی شام غروب آفتاب چاند نظر آ عید الفطر کے مطابق مارچ کو چاند کی شوال کا کی عمر

پڑھیں:

جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات منظر عام پر آگئے

امریکی صدر جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات منظر عام پر آگئے ہیں۔

سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کو 1968 میں اپنے بھائی جان ایف کینیڈی کے قتل سے 5 سال بعد گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا آج جان ایف کینیڈی فائل کے 80 ہزار صفحات جاری کرنے کا اعلان

قاتل کی گرفتاری اور عمر قید کی سزا کے باوجود سینیٹر رابرٹ ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق کئی افواہوں اور تبصروں نے جنم لیا، ان کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ان کے والد پر فائرنگ کرنے والا ایک شخص نہیں تھا بلکہ متعدد لوگ اس میں ملوث تھے تاہم یہ رائے سرکاری تحقیقات سے متصادم ہے۔

امریکی تاریخ کے اس ہائی پروفائل قتل سے متعلق ان دستاویزات کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ اس قتل پر نئے سرے سے روشنی ڈالیں گی۔

یہ اقدامات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ان احکامات کے تحت کیے گئے ہیں جن میں انہوں نے جان ایف کینیڈی سمیت ملک کی تاریخ سے متعلق خفیہ دستاویزات پبلک کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ROBER KENNEDY جان کینیڈی دستاویزات رابرٹ کینیڈی

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرا دی  
  • حکومت نے ججز تبادلوں سے متعلق تمام خط و کتابت سپریم کورٹ میں جمع کرادی
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • محسن نقوی اور طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ، غزہ مارچ سے متعلق گفتگو
  • بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
  • جان ایف کینیڈی کے بھائی رابرٹ کینیڈی کے قتل سے متعلق 10 ہزار صفحات منظر عام پر آگئے
  • اُروشی روٹیلا کی مندر سے متعلق بیان پر وضاحت، قانونی کارروائی کی دھمکی
  • کراچی میں کل سے ہیٹ ویو کی پیش گوئی، الرٹ جاری
  • پاکستان، ترکی، یونان، میانمار، افغانستان میں شدید ترین زلزلہ آنے کا خدشہ،ماہرین ارضیات کی نئی وارننگ جاری