Islam Times:
2025-04-22@06:17:49 GMT

تفسیر تسنیم کا تعارف

اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

دین و دنیا پروگرام اسلام ٹائمز کی ویب سائٹ پر ہر جمعہ نشر کیا جاتا ہے، اس پروگرام میں مختلف دینی و مذہبی موضوعات کو خصوصاً امام و رہبر کی نگاہ سے، مختلف ماہرین کے ساتھ گفتگو کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے۔ ناظرین کی قیمتی آراء اور مفید مشوروں کا انتظار رہتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںپروگرام: تفسیر تسنیم کا تعارف
مہمان: حجۃ الاسلام و المسلمین جناب سید زائر نقوی
میزبان: محمد سبطین علوی

موضوعات گفتگو:
آیت اللہ جوادی آملی کی شخصیت کا تعارف
تفسیر تسنیم اور المیزان کے مشترکات
تفسیر تسنیم کی خصوصیات
تفسیر تسنیم کی روش قرآن بہ قرآن کا تعارف

خلاصہ گفتگو:
آیت اللہ جوادی آملی، علمی اور تفسیری شخصیت:
آیت اللہ جوادی آملی عصرِ حاضر کے عظیم شیعہ مفسر، فقیہ اور فلسفی ہیں۔ وہ علامہ طباطبائیؒ کے شاگرد رہے اور اسلامی فلسفہ، عرفان اور تفسیر میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ ان کی علمی خدمات میں تفسیر تسنیم ایک گراں قدر علمی اثاثہ ہے، جس میں وہ عقل و نقل کو یکجا کرتے ہیں۔

تفسیر تسنیم اور المیزان کے مشترکات:
تفسیر تسنیم اور المیزان دونوں عقلی و نقلی روش پر مبنی ہیں، جہاں قرآن کو خود قرآن سے سمجھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ دونوں میں فلسفہ، عرفان اور کلامی مباحث کو شامل کیا گیا ہے، اور عصری مسائل کا تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
 
تفسیر تسنیم کی خصوصیات:
یہ تفسیر عقلی، فلسفی اور عرفانی بنیادوں پر استوار ہے۔ اس میں الفاظ، معانی اور تاریخی پس منظر کو مدنظر رکھا گیا ہے، اور ہر آیت کی تفسیر وسیع علمی تناظر میں کی گئی ہے۔
 
روشِ قرآن بہ قرآن کا تعارف:
تفسیر تسنیم میں قرآن کی وضاحت کے لیے خود قرآن کی آیات کو بنیاد بنایا گیا ہے۔ یہ روش قرآن کے اندرونی ربط اور ہم آہنگی کو واضح کرتی ہے، اور آیات کو ایک دوسرے کی روشنی میں سمجھنے کا ایک جامع منہج فراہم کرتی ہے.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تفسیر تسنیم کا تعارف گیا ہے

پڑھیں:

دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 19 اپریل 2025ء ) دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد گزشتہ روز منصورہ آڈیٹوریم لاہور میں ہوا۔ اس پروگرام میں 150 سے زائد طلباء وطالبات کو تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی پر شیلڈز اور اسناد پیش کی گئیں۔ پروگرام کی مہمانان خصوصی میڈم فائقہ اسلم، بیگم فیصل پراچہ اور بیگم اسامہ پراچہ تھیں۔

اس رنگارنگ تقریب میں طلباء وطالبات نے مختلف ٹیبلوز پیش کئے، جس میں شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کو خراج عقیدت سمیت، طلباء وطالبات کی طرف سے پرنسپل صاحبہ سمیت تمام سٹاف ممبران کے ناموں سے سجی بہترین نظم بھی شامل تھی۔ پروگرام میں 300 سے زائد طلباء وطالبات اور ان کی والدہ و خواتین اراکین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مزید برآں دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم، امیرجماعت اسلامی کے سیاسی مشیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ اور قرآن پاک حفظ کرنے والے 20 طلبہ اور7 طالبات نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں فرحان شوکت ہنجرا، فیصل پراچہ، اسامہ پراچہ، معاذ سعید، قاری محمد اسلم، قاری محمد نواز، قاری عمار، قاری عبدالرحمان، قاری اشرف اور قرآن پاک حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امیرالعظیم نے کہا طلباء و طالبات ملک کے روشن ستاروں کی مانند ہیں۔ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا ہے۔ قرآن حفظ کرانے پر اساتذہ اور والدین مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا قران حفظ کرنے والے طلباء وطالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ قرآن کی تعلیمات پر عمل ہماری زندگی کا نصب العین ہونا چاہیے۔ تقریب کے اختتام پر حفظ قرآن کرنے والے طلباء وطالبات کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
  • دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں طلبہ وطالبات کے اعزاز میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب