قانونی ٹیم کی کاوشوں سے قومی خزانے میں خطیررقم جمع ہوئی ہے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف وفاقی وزیرقانون، وزیر خزانہ اور اٹارنی جنرل کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کاوشوں سے قومی خزانے میں 31.5 ارب روپے کی خطیر رقم جمع ہوئی ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اصلاحات کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں اور لاہور ہائی کورٹ سے بینکوں کی اضافی آمدن (ونڈ-فال) پر ٹیکس کے حوالے سے حکم امتناع کی درخواست خارج کردی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ قومی خزانے کو 8.
مزید بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم نے فائنانس ایکٹ 2023 میں بینکوں کی اضافی آمدن (ونڈ-فال آمدن) پر لگائے گئے ٹیکس کے حکم امتناع کے مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر قانون اور اٹارنی جنرل کو ان مقدمات کی پیروی کے لیے بہترین ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی تھی۔
گزشتہ ایک ماہ میں ٹیم کی کاوشوں کی بدولت پہلے سندھ ہائی کوٹ کے فیصلوں سے 23 ارب روپے اور اب لاہور ہائی کورٹ کے فیصلوں سے 8.4 ارب روپے ریکور کئے گئے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وزیرِ قانون، وزیرِ خزانہ اور اٹارنی جنرل کی ٹیم نے اپنی محنت سے تاریخی اقدام ممکن بنایا، اسی طرح کے تخلیقی اور مضبوط اقدامات سے ہی ٹیکس وصولی میں اضافہ اور معیشت میں بہتری کی امید کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ31.5 ارب روپے کی خطیررقم قومی خزانے میں جمع ہوئی، جس سے صحت، تعلیم اور دیگر عوامی فلاحی منصوبے بنائے جائیں گے، اللہ رب العزت نے چاہا تو اسی طرح کے مزید اقدامات سے ہم پاکستان کو بہت جلد خود کفیل بنائیں گے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف اٹارنی جنرل ارب روپے ٹیم کی
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے
ANKARA:وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دو روزہ دورے پر انقرہ پہنچ گئے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ترک دارالحکومت انقرہ کے ہوائی اڈے پر ترک وزیر دفاع یشار گیو لر، ڈپٹی گورنر انقرہ ظفر اورحان، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، پاکستان کے ترکیہ میں سفیر یوسف جنید، حکومت ترکیہ کے اعلیٰ حکام اور انقرہ میں تعینات پاکستانی سفارت کاروں نے استقبال کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے اور دونوں رہنما دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت اہم علاقائی وعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے اور بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ اپنے قیام کے دوران وزیر اعظم ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ترکیے میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ اور معان خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔