سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا، شزا فاطمہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ ۔ فوٹو فائل
وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے اسٹارلنک کو عارضی این او سی جاری کیا گیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سائبر کرائم ایجنسی، سیکیورٹی ایجنسیز، پی ٹی اے اور اسپیس اتھارٹی نے کلیدی کردار ادا کیا، پاکستان میں اسٹارلنک کی آمد سے سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا باقاعدہ آغاز ہوگا۔
شزا فاطمہ نے کہا وزیرِاعظم کی ہدایت پر اسٹارلنک کی رجسٹریشن یقینی بنائی گئی۔
اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے بانی و امریکی صدر کے مشیر ایلون مسک کی اسٹارلنک کے پاکستان میں آپریشنز کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا وزیرِاعظم کی ہدایت تھی کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کا نظام بہتر بنایا جائے، پی ٹی اے اسٹارلنک کی فیس ادائیگی اور دیگر لائسنسنگ ضروریات کو مکمل کرے گا۔
وفاقی وزیر آئی ٹی کے مطابق سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی منظوری پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کے لیے اہم سنگِ میل ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان میں شزا فاطمہ
پڑھیں:
علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا، احسن اقبال
مزار اقبالؒ پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ آج کے نوجوانوں کو اگر فکر اقبال سے روشناس کروائیں تو آج ہم مذہبی انتہا پسندی سے دور ہو سکتے ہیں، اقبالؒ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں تسخیر کائنات کا درس دیتے ہیں، آج ایک کروڑ کا ملک اڑھائی ارب کے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ کا 148 واں یوم وفات انتہائی عقدیت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے لاہور میں مزاراقبالؒ پر حاضری دی۔ مزار پر گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی۔ وفاقی وزیر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبالؒ کے150واں یوم پیدائش منانے کیلئے ہر سطح پر انتظامات کیے جائینگے، ملک میں فکری انتشار کی بڑی وجہ یہ ہے کہ افکاراقبال سے منہ موڑ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی جامعات میں اقبالؒ چیئر قائم کی جائیں گی، آج مفکر پاکستان کا 148 واں یوم وفات ہے، ہم پوری قوم کی طرف سے اُن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آیا ہوں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ علامہ اقبالؒ نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا، آج پاکستان میں جو فکری انتشار ہے، اُس کی وجہ اقبالؒ کے کلام سے دُوری ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت اقبالؒ کی فکر کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنائے گی، جب 2027 میں علامہ اقبالؒ کا 150 واں یوم پیدائش ہوگا۔ تو بین الاقوامی سطح پر اقبالؒ ڈے منائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اگر فکر اقبال سے روشناس کروائیں تو آج ہم مذہبی انتہا پسندی سے دور ہو سکتے ہیں، اقبالؒ قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں ہمیں تسخیر کائنات کا درس دیتے ہیں، آج ایک کروڑ کا ملک اڑھائی ارب کے فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔