لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی بہنوں نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے بھائی کی طلاق کی وجہ بتا کر سب کو حیران کردیا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی کے مسائل 2022 سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں لیکن 20 جنوری 2024 کو پاکستان اور بھارت میں ایک ساتھ طوفان برپا کرتے ہوئے شعیب ملک نے ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی تصاویر جاری کیں جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس شادی پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

جہاں ایک طرف شعیب اور ثناء کی شادی زیرِ بحث تھی وہیں دوسری جانب ثانیہ مرزا کے والد نے بھارتی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بتایا کہ ‘ثانیہ مرزا نے شعیب ملک سے خلع لی تھی’۔

اسٹار جوڑی کے چاہنے والے اس خبر کو قبول کرنا نہیں چاہتے تھے لیکن بالآخر انہیں ایسا کرنا پڑا کیونکہ بات اب دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہ کی نہیں تھی بلکہ شعیب ملک کی دوسری شادی کی تصاویر بھی منظرِ عام پر آچکی تھیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا نے سال 2010 میں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے محبت کی شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک 2018 میں پیدا ہوا۔

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 13 سال چلنے کے بعد 2023 میں ختم ہوگئی اور شعیب ملک نے جنوری 2024 میں اداکارہ ثناء جاوید سے اپنی شادی کی تصاویر جاری کردیں۔

دو جوڑوں کے ٹوٹنے کے نتیجے میں بننے والی اس نئی جوڑی کو شدید تنقید کا سامنا بھی رہا لیکن دونوں نے سب کچھ نظر انداز کیا اور رواں سال اپنی شادی کی پہلی سالگرہ بھی منالی۔

بھارتی میڈیا پر شعیب ملک کی بہنوں کے بیان زیرِگردش ہیں۔ انہوں نے اپنے بھائی کی شادی سے متعلق کچھ حیران کن تفصیلات شیئر کی ہیں۔

شعیب کی بہنوں نے شعیب اور ثانیہ مرزا کی طلاق کے پیچھے کی وجہ سے متعلق لب کشائی کی۔

رپورٹ کے مطابق بہنوں نے شعیب کی علیحدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور تصدیق کی کہ شعیب کے نکاح میں خاندان نے شرکت نہیں کی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ شعیب ملک کی بہنوں نے خلع کی اصل وجہ پر سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا کہ ‘ثانیہ مرزا، شعیب کے ایکسٹرا میریٹل افیئرز سے ناخوش تھیں اور انہوں نے کافی عرصہ اسے نظر انداز کرنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ لیا۔
مزیدپڑھیں:برطانیہ ، بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، ہیتھرو ایئرپورٹ بند، ہزاروں پروازیں منسوخ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شعیب ملک کی ثانیہ مرزا کی بہنوں کی شادی شادی کی

پڑھیں:

عدالت نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا 

لاہور ہائی کورٹ نے خلع لینے والی خواتین سے متعلق اہم نقطہ طے کرتے ہوئے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری آصف محمود کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے 08 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

درخواست گزار نے ساہیوال ڈسٹرکٹ عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا، درخواست گزار نے خلع کی بنیاد پر حق مہر اور جہیز کی رقم دینے کی ڈگری کو چیلنج کیا تھا۔

عدالت نے خلع لینے والی خاتون کوحق مہر کا حقدار قرار دیا اور کہا کہ  محض خلع لینے کی بنیاد پر خاتون کو حق مہر کی رقم سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے کہا کہ حق مہر کی رقم خاتون  کے لیے  سیکیورٹی تصور کی جاسکتی ہے، اگر خاوند کا رویہ خاتون کو خلع لینے پر مجبور کرے تو وہ حق مہر لینے کی مکمل حقدار ہے۔

عدالت  نے کہا کہ  بیٹی کو جہیز دینا ہمارے معاشرے میں سرایت کر چکا ہے، والدین جتنی بھی استطاعت رکھتے ہوں وہ بیٹی کو جہیز لازمی دیتے ہیں۔

عدالت نے کہا کہ بنیادی طور پر طلاق شوہر کا حق ہے اور طلاق کی صورت میں شوہر حق مہر، تحائف  واپس مانگنے کے حق سے محروم ہوجاتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ طلاق دینے کی صورت میں سورۃ النساء میں بھی شوہر کو بیوی سے دیے گئے مال اور تحائف واپس مانگنے سے روکا گیا ہے۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے تحت خاوند کے تشدد، برے رویے وغیرہ کی بنیاد پر لیے گئے خلع کے بعد عدالت حق مہر کی رقم واپس نہ کرنے کا حکم دے سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
  • 3 بہنوں سمیت 4 لاپتہ لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست نمٹا دی گئی
  • لگتا تھا طلاق ہوگئی تو مرجاؤں گی، عمران خان کی سابق اہلیہ کا انکشاف
  • شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
  • عدالت نے خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر کا حقدار قرار دے دیا 
  • شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
  • ’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
  • فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید
  • فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہین
  • گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی