اسٹاک ایکسچینج میںمندی، سرمایہ کاروں کے 31ارب سے زائد ڈوب گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز

کراچی(سب نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز ریکارڈ ساز تیزی سے ہوا، تاہم بعد ازاں مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 31 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے۔آئی ایم ایف کے ساتھ جلد اسٹاف لیول معاہدہ طے پانے اور ایک ارب ڈالر کی قسط ملنے کی راہ ہموار ہونے، رواں سال جی ڈی پی نمو 3فیصد ہونے کی پیشگوئی جیسے مثبت سینٹی منٹس کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو 6روزہ تیزی کے بعد مندی رہی۔

مندی کے سبب 44فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی جب کہ سرمایہ کاروں کے 31ارب 36کروڑ 45لاکھ 72ہزار 123روپے ڈوب گئے۔ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے وابستہ مثبت توقعات ودیگر مثبت معاشی اشاریوں کے سبب کاروبار کے آغاز میں ہی 636پوائنٹس کی تیزی سے کے ایس ای 100انڈیکس کی ایک لاکھ 19ہزار 405 پوائنٹس پر پہنچنے کی نئی تاریخ ساز سطح رقم ہوگئی تھی۔بعد ازاں 61ارب روپے کی بھاری لیوریج پوزیشنز، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر اور سیمنٹ سیکٹر میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے جاری تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور ایک موقع پر 435پوائنٹس کی مندی میں تبدیل ہوگئی، تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔پی ایس ایکس میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 327 اعشاریہ60پوائنٹس کی کمی سے 118442اعشاریہ18پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 156اعشاریہ53پوائنٹس کی کمی سے 36375اعشاریہ52پوائنٹس، کے ایس ای آل شئیر انڈیکس 160اعشاریہ07پوائنٹس کی کمی سے 73466اعشاریہ22پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 73اعشاریہ85 پوائنٹس کی کمی سے 51768اعشاریہ27پوائنٹس پر بند ہوا۔ جمعہ کے روز کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 45فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر 36کروڑ 91لاکھ 19ہزار 112 حصص کے سودے ہوئے جب کہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 435 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 193 کے بھا میں اضافہ، 190 کے داموں میں کمی اور 52 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، ان میں یونی لیور پاکستان فوڈز کے بھا 165اعشاریہ56روپے بڑھ کر 23565اعشاریہ55روپے اور رفحان میظ پراڈکٹس کے بھاو 61اعشاریہ94روپے بڑھ کر 9100روپے ہوگئے جب کہ الغازی ٹریکٹرز کے بھاو 26اعشاریہ40روپے گھٹ کر 545 اعشاریہ30روپے اور لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے بھاو 21اعشاریہ70روپے گھٹ کر 1527اعشاریہ79روپے ہوگئے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاروں کے کی کمی سے کے ایس ای ڈوب گئے

پڑھیں:

آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ

لاہور(نیوز ڈیسک) آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی نمایاں کمی کردی گئی۔ آج گھی کی قیمت میں اٹھارہ روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشہ ایک ماہ میں گھی کی قیمت 29 روپے فی کلو کم ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ درجہ اول کا گھی 580 سے کم ہو کر 550 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔

درجہ دوم کا گھی 540 روپے سے کم ہو کر 510 روپے فی کلو ہوگیا۔ درجہ سوم کا گھی 431 روپے سے کم ہو کر 406 روپے کلو ہو گیا۔

پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 4 ہزار روپے مقرر کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

متعلقہ مضامین

  • پنجاب غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور پرکشش مقام ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی؛ انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا
  • معاشی استحکام کے مثبت اثرات پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر کیسے مرتب ہورہے ہیں؟
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا مثبت آغاز، 100انڈیکس میں 900 پوائنٹس کا اضافہ
  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 18 ہزار پوائنٹس کی حد بحال
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: مثبت رجحان، 617 پوائنٹس کا اضافہ
  • کراچی میں گرمی کا راج، جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے
  • کراچی: گرمی کی شدت میں اضافے سے جلدی امراض تیزی سے پھیلنے لگے، اسپتالوں میں رش
  • غزہ میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ٹینک کو اڑا دیا، ایک افسر ہلاک، کئی زخمی
  • آٹے کے بعد گھی کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی ریکارڈ